’’تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو‘‘

احتساب عدالت میں آج مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے ایک شخص کا موبائل فون لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون لے لیا۔ احتساب عدالت میں دوران سماعت جب مریم نواز کٹہرے میں کھڑی تھیں تو اسی دوران ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مریم نواز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو۔

اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے اس شخص سے موبائل فون لے لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔