• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

فضل الرحمان زندہ باد

ارشد سلہری by ارشد سلہری
اکتوبر 14, 2019
in بلاگ, تجزیہ, جمہوریت, حکومت, سیاست
4 0
0
فضل الرحمان زندہ باد
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرے دوست عرفان راجہ بڑے زیرک قسم کے دانشور ہیں۔ سرکار کے بندے ہونے کے باعث مصروفیت زیادہ ہے۔ فون پر گپ شپ کر لیتے ہیں۔ گذشتہ دنوں مولانا کے آزادی مارچ اور نواز شریف کی مزاحمتی سیاست پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا جدید دور کے برقی تھڑے ہیں۔ زیادہ بات سوشل میڈیا پر ہی کی جاتی ہے۔

آج کل مولانا فضل الرحمان، آزادی مارچ اور نواز شریف کا مزاحمتی سیاست کی جانب رخ موضوع بحث ہے۔ زیادہ تر کا خیال ہے کہ عمران حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے۔ حکومت نہ بھی گئی تو عمران خان ضرور جانے والے ہیں۔ لیگی کہتے ہیں کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔ نواز شریف کی حکومت بننے والی ہے۔ جیالے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت کی بات کرتے ہیں۔ غیرجانبدار رہنے والے کہتے ہیں کہ مقتدرہ عمران خان سے مایوس ہوچکی ہے۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ سے این آر او آصف زرداری کو ملا تھا یا نواز شریف کو؟

اداروں کے خلاف بیان، مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری، نواز شریف اور رانا ثناء پر مقدمہ درج

Load More

مولانا فضل الرحمان کو لانچ کرنے والے بھی وہی ہیں جو عمران خان کو نجات دہندہ بنا کر پیش کرتے رہے ہیں۔ سب اپنی سوچ کے مطابق درست کہتے ہیں۔ ایسے ہی ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں اپنی اہمیت اور افادیت کھو جاتی ہیں۔ قومی سطح پر قیادت کا بحران ہوتا ہے تو عوامی رجحانات اسی طرح تعمیر ہوتے ہیں۔ قیادت کے بحران میں مولانا فضل الرحمان نے جست خوب لگائی ہے، سب کو اپنی لین میں کھڑا کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کیا، حکومت اور میڈیا بھی مولانا کے آزادی مارچ کے سحر میں جکڑے نظر آتے ہیں۔

بلاول کی ریٹنگ تیسرے نمبر پر بھی نہیں رہی ہے، شہ سرخیاں اب مولانا کی ہی بن رہی ہیں۔ عرفان راجہ کا بنیادی سوال بھی یہی تھا کہ مولانا فضل الرحمان کسی اشارے پر متحرک ہوئے ہیں جبکہ راقم کا موقف ہے کہ مولانا اپنی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میدان خالی دیکھ کر متحرک ہوئے ہیں۔ حکومت مسئلہ کشمیر پر شکست خوردگی کا شکار تھی۔ عوامی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر حکمران جماعت سے بہتر انداز میں احتجاج بھی نہیں ہوسکا۔ مجموعی طور عمران خان ملک کے اندر بھی کشمیر پر عوام کو اعتماد میں لینے میں ناکام رہے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ مسئلہ کشمیر انسانی المیہ ہونے کے باوجود پاکستان میں مذہبی طبقات کا مسئلہ رہا ہے۔ کشمیر پر احتجاج مذہبی حلقے ہی کرتے رہے ہیں مگر اس بار کئی جماعتیں کالعدم قرار دیے جانے کے باعث کشمیر ایشو پر باہر نکلنے سے قاصر رہی ہیں۔ کالعدم جماعت الدعوۃ حافظ سعید بھی نہیں نکل سکتے تھے۔ جماعت اسلامی بھول کر گئی ہے، حالانکہ کشمیر ایشو جماعت اسلامی کی سیاست میں آکسیجن ہوا کرتا ہے۔ سراج الحق نے دیر کردی ہے۔

اس ساری صورتحال میں مقتدرہ اور حکومت کے لئے فضل الرحمان کا احتجاج انتہائی مناسب ہے۔ فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان، مذہبی راہنما ہیں، پارلیمانی سیاست کرتے ہیں، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سیاستدان ہیں۔ مذہبی شدت پسندی اور جہادی ہونے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اب کوئی لاکھ کہتا پھرے کہ مولانا فضل الرحمان کسی کے اشارے پر ناچ رہے ہیں۔ حالات ایسے بن گئے کہ فضل الرحمان کے لئے بھی سود مند اور حکومت اور مقتدرہ بھی فائدے میں ہے کہ کشمیر کا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔

میڈیا، سیاسی جماعتوں اور عوام کی توجہ اب آزادی مارچ نے حاصل کر لی ہے۔ کشمیر ایشو اب کشمیریوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ مقتدرہ اور حکومت بھی یہی چاہ رہی تھی۔ اس امر میں اب کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ مقتدرہ اور حکومت الگ الگ ہیں۔ کم از کم اگلے تین سال مقتدرہ اور حکومت میں فرق کرنا مشکل ہے۔ لہذا نواز شریف سے ڈیل کی خبریں، نواز شریف کی پیشی کے بہانے عوامی رونمائی سمیت آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کا متحرک ہونا کشمیر ایشو کے تناظر میں دیکھا جائے۔

حکومت جانے اور عمران خان کو ہٹائے جانے کی باتوں کو محض تفریح کے لئے لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

Tags: آزادی مارچکشمیر ایشومسئلہ کشمیرمولانا فضل الرحمان
Previous Post

’عمران خان کا طیارہ خراب نہیں تھا‘ تو پھر نیویارک واپس کیوں گیا؟

Next Post

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In