• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ٹپال کا اشتہار اور ڈاکٹر عابد غفور کی کلاس

کنور نعیم by کنور نعیم
اکتوبر 14, 2019
in بلاگ, تجزیہ, معاشرہ, میگزین
6 0
0
ٹپال کا اشتہار اور ڈاکٹر عابد غفور کی کلاس
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علم بشریات (Anthropology) کی کلاس تھی۔ عابد غفور صاحب صنعتی انقلاب کے بارے میں پڑھا رہے تھے۔ کلاس میں مباحثہ چل نکلا کہ صنعتی انقلاب نے کیسے سرمایہ دارانہ نظام کو جنم دیا اور کیسے سرمایہ دارانہ نظام نے گھریلو زندگی کو متاثر کیا۔

صنعتی انقلاب کی غالباً دوسری لہر تھی، لوگ بڑی تعداد میں دیہی سے شہری علاقوں میں منتقل ہو رہے تھے۔ شہر میں آباد ہونے والوں کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں جانا خاصا مشکل تھا کیونکہ نوکری کے خواہشمندوں کی کوئی کمی نہ تھی اور اوپر سے اوور ٹائم کی لالچ کا بھی نظام نیا نیا تھا۔ وہ نوکری کو داؤ پر لگا کر یا مزید آمدن کو ٹھکرا کر اپنے گھروں کو جانے کے بجائے زائد آمدن گھر بھیجنے کو زیادہ ترجیح دیتے تھے۔

RelatedPosts

پے در پے مارشل لا، کمزور جمہوریت؛ پاکستان اور ترکی میں بہت کچھ مشترک ہے

اسٹیبلشمنٹ نے اپنی شکتیاں عمران خان میں منتقل کر دیں یا شکتی مان پی ٹی آئی میں شامل ہو چکا؟

Load More

لیکن گھر کی محبت کو دل سے ختم کردینا شاید کبھی بھی ممکن نہیں رہا۔ جوں ہی کسی کو کوئی آسامی خالی نظر آتی، وہ اپنی بیوی کو وہاں لگوا دیتا اور یوں بیویاں بھی شہر آ کر آباد ہو جاتیں۔ مسئلہ صرف بوڑھے والدین کا تھا، جنہیں ساتھ رکھنا زیادہ مہنگا اور مشکل تھا کیونکہ انہیں دینے کو جو وقت تھا، وہ صنعتوں اور مشینوں کی نظر ہو جاتا تھا۔ اس لیے والدین کو گاؤں ہی میں خرچہ بھیج دیا جاتا۔ صنعتی انقلاب کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ معمول زندگی نہ صرف عام ہوگیا بلکہ رائج بھی ہوگیا۔ اولڈ ہاؤسز اسی زنجیر کی ایک کڑی ہیں۔

اب دوسرا مسئلہ جو درپیش آیا وہ اولاد کا تھا۔ لوگوں کے لیے بچے پالنا مشکل ہو گیا۔ حاملہ خواتین کا کام کرنا مشکل تھا، مقابلے کی دوڑ سخت تھی۔ پیسے کی ریل پیل تازہ تازہ تھی، تو لوگوں نے اولاد پیدا کرنے کے بارے میں بھی احتیاط سے کام لینا شروع کردیا۔ کچھ نے ارادے کو لمبے عرصے تک کے لیے موقوف کردیا۔ یورپ میں جاری آبادی کا بحران اس سب کے نتائج میں سے ایک ہے۔

خیر، ہم نے جب آنکھ کھولی تو صحن میں چارپائی پر بیٹھی دادی کو دیکھا، گھر میں چاچی، تائی اور امی کی نوک جھونک دیکھی۔ چاچا، تایا کو گھر میں سب کے لیے تحفے تحائف لاتے دیکھا۔ سب کزنز کو ساتھ کھیلتے دیکھا۔ پھر وقت کو آنکھوں کے سامنے بدلتا بھی دیکھا۔ چھوٹے چھوٹے بچے اپنا Personal Space مانگنے لگ گئے۔ Privacy Disturb ہونے لگ گئی۔ کم آمدنی کا مسئلہ سننے کو ملنے لگا۔ برکت کو رخصت ہوتے دیکھا اور بھی نہ جانے کیا کیا دیکھا۔ بقول داغ دہلوی

زمانے کے کیا کیا ستم دیکھتے ہیں
ہمیں جانتے ہیں جو ہم دیکھتے ہیں

کل ٹپال دانیدار کا اشتہار دیکھا تو ڈاکٹرعابد ایک دم یاد آگئے۔ لڑکا گھر میں داخل ہوتے ہی اپنی بیوی سے چائے کا کپ مانگتا ہے اور تھک کر صوفے پر گرتا ہے۔ وہ بیوی سے چائے کا کپ مانگتے ہوئے کہتا ہے کہ باس نے دماغ کی دہی کردی۔ جواب میں بیگم اسے جب بتاتی ہے کہ آج اس کی ماں بھی آئی تھی تو لڑکا اسے معنی خیز انداز میں دیکھتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ دن واقعی Tough تھا۔

کیا ماؤں کا گھر میں آنا دن کو مشکل کر دیتا ہے؟ اور وہ بھی اگر ماں لڑکے کی ہو؟

جس صنعتی انقلاب سے چھٹکارا یورپ آج تلاش کر رہا ہے، ہم اس صنعتی انقلاب کی جانب بانہیں پھیلائے دوڑے چلے جا رہے ہیں۔ جوائنٹ فیملی کو ایک عذاب بنا کر پیش کیا گیا۔ اولاد کو ایک مسئلہ بنا دیا گیا۔ ہاں، بعض اوقات مالی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ ایک فرد کے کمانے سے گھر نہیں چل پاتا، Day Care Centre مجبوری ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے ”زمانہ جہالت” میں یہ ذمہ داریاں دادیاں اور نانیاں اٹھا لیا کرتی تھیں۔ لیکن وہ والدین جنہیں Day Care Centre جائز لگتے ہیں، انہیں Old Houses سے بھی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

اور جہاں تک رہی بات اشتہاروں کی، تو اگر آدم بیزاری اور اکیلے رہنے کو ہی فروغ دینا ہے تو، تم، میں اور ایک کپ چائے بھی کیوں؟ میں، میں اور ایک کپ چائے نہ ہو جائے؟ کیا خیال ہے؟

Tags: اشتہارپاکستانٹپالصنعتی انقلاب
Previous Post

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے: غریدہ فاوقی

Next Post

تنقید سے پرہیز

کنور نعیم

کنور نعیم

کنور نعیم ایک صحافی ہیں۔ ان سے ٹوئٹر پر Kanwar_naeem او فیس بک پر KanwarnaeemPodcasts پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

آج پاکستان کی عدالتی، سیاسی اور پارلیمانی تاریخ کا بڑا دن ہے۔ مگر یہ کسی بڑی خوشی کا دن نہیں، بلکہ سوچنے،...

پارلیمان راتوں رات قانون سازی کر سکتی ہے بشرطیکہ رہنماؤں کے ذاتی مفادات خطرے میں ہوں

پارلیمان راتوں رات قانون سازی کر سکتی ہے بشرطیکہ رہنماؤں کے ذاتی مفادات خطرے میں ہوں

by عظیم بٹ
مارچ 29, 2023
0

قیام پاکستان سے آج تک ملک کا سب سے اہم اور سب سے مقدس ادارہ پارلیمان جو کہ قوم کی ترجمانی کرتا...

Load More
Next Post
تنقید سے پرہیز

تنقید سے پرہیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 29, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In