• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، بس کر دیں

اصلاح الدین مغل by اصلاح الدین مغل
اکتوبر 16, 2019
in بلاگ, تجزیہ, جمہوریت, حکومت
2 0
0
اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، بس کر دیں
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دنیا کے تمام مہذب ممالک میں پارلیمنٹ یعنی قانون ساز ادارے (قومی اسمبلی اور سینیٹ) عوام کے نمائندہ ادارے تصور کئے جاتے ہیں اور ان کا احترام وہاں کی عدلیہ اور دیگر ادارے اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں۔ حال ہی وزیراعظم برطانیہ نے پارلیمنٹ معطل کر دی لیکن برطانوی عدلیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متفقہ فیصلے کے ذریعہ اسے بحال کر دیا۔ یہ اس لئے کہ جمہوریت میں عوامی رائے کو مقدم جانا جاتا ہے لیکن جب ہم اپنے ملک کی جانب دیکھتے ہیں جس کا وجود ہی ووٹ کا مرہون منت ہے تو سوائے ندامت کے کچھ نہیں ملتا۔

یوں تو یہ ملک تقریباً 26 سال بغیر آئین کے چلا اور اس عرصہ میں ہم نے سکندر مرزا، ایوب خان اور یحییٰ خان کو اس کے ساتھ ‘زیادتی’ کرتے دیکھا۔ بازار میں بیٹھی بیسوا کیساتھ خریدار جو سلوک کرتا ہے وہی ہمارے ‘مہربانوں’ نے اس ملک کیساتھ کیا۔ ان چیرہ دستیوں سے تنگ آ کر ہی ہفت روزہ چٹان کے مدیر آغا شورش کاشمیری نے کہا:

RelatedPosts

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

‘نیب کے طلب کرنے پر عمران خان حاضر نہ ہوئے تو گرفتار ہو جائیں گے’

Load More

میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو
گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

آئین پاکستانی کے تحت ملک میں تین ادارے ہیں جو مقننہ (پارلیمنٹ)، انتطامیہ اور عدلیہ پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر تمام ادارے ان کے ماتحت ہیں لیکن تاریخ ہمیں کچھ اور بتاتی ہے۔ ایک ادارے کا 111 بریگیڈ جب چاہے پرائم منسٹر ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر منتخب وزیراعظم کو گرفتار کر سکتا ہے، پارلیمنٹ کا بوریا بستر لپیٹ سکتا ہے یہاں تک کہ اعلیٰ عدلیہ کے منصفوں کو معزول کر کے ان کو گھروں میں نظر بند کر سکتا ہے اور اس کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

آئین بننے کے بعد پہلا مارشل لا جنرل ضیا الحق نے لگایا اور جب تک وہ سب جہانوں کے مالک کے پکڑ میں نہیں آئے ملک میں ظلم و بربریت کا بازار گرم رکھا لیکن کسی عدالت کی جرات نہیں ہوئی کہ روک سکتی۔ جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر آئین کو روندتے ہوئے ملک پر قبضہ کر لیا اور ہماری عدالت عظمیٰ نے انہیں آئین میں ترامیم کا اختیار بھی دے دیا۔ اعلیٰ عدلیہ نے جس آئین میں ترامیم کا اختیار ان دونوں آمروں کو دیا اسی کی شق 6 کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا سنگین غداری ہے، کیا عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ دونوں اس جرم کے مرتکب نہیں ہوئے لیکن اسی آئین نے یہ قدغن بھی لگا دی ہے کہ ان دونوں اداروں پر تنقید نہیں ہو سکتی۔ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے اس گھناؤنے کھیل سے عوام اب تنگ آ چکی ہے۔

بنگالیوں کا مذاق اڑا کر ہم نتیجہ بھگت چکے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام ایک عرصہ سے آپ کی زیادتیوں سے تنگ آ کر اپ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مولانا کا لانگ مارچ اور دھرنا صرف حکومت میں شراکت داری نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے تو سادہ الفاط میں اسے بھولا بادشاہ ہی کہا جا سکتا ہے۔ سلام ہے آپ پر کہ آدھا ملک گنوا کر بھی ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

ہر بار انتخابات کے بعد عوامی ایف آئی آر آپ ہی کے نام کٹتی ہے لیکن 2013 کے انتخابات کے بعد تو آپ نے حد ہی کر دی۔ آپ نے ہر طرح سے ایک منتخب وزیراعظم کو تنگ کیا یہاں تک کے نوسربازوں سے دھرنے بھی کرائے لیکن جب تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد بھی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی تو آپ نے پانامہ کیس پیدا کر لیا اور اس میں بھی جب کچھ نہ نکلا تو اقامہ پر وزیراعظم کو فارغ کروا دیا۔

پھر انتخابات میں جس طرح نتائج تبدیل کئے گئے وہ عوام کو ہضم نہیں ہو رہا اور یہی وجہ ہے کہ پہلے جو نعرے چھوٹے تین صوبوں میں لگتے تھے وہ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھری عدالت میں لگ گئے۔ کوئی بھی محب وطن ان نعروں کی حمایت نہیں کر سکتا لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ ان نعروں کی نوبت  کیوں آئی۔

اس ملک و قوم کیساتھ بہت کھلواڑ ہو چکا اب ماضی کی غلطیوں کی تلافی صرف اس صورت ہو سکتی ہے جب آپ سیاست سے تائب ہو جائیں، ورنہ مولانا کے مارچ اور دھرنے کا رخ اسلام آباد کے بجائے پنڈی کی طرف بھی تو ہو سکتا ہے۔

Tags: آئین پاکستاناسلام آبادپارلیمنٹعدالتعدلیہمقنہ
Previous Post

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کو نائٹ کلب میں خواتین کی چھاتی پکڑنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا

Next Post

سکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر انتظامیہ کا ایکشن، استاد معطل

اصلاح الدین مغل

اصلاح الدین مغل

مصنف ایک سیاسی ورکر ہیں۔

Related Posts

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

by ایمان زینب مزاری
مارچ 25, 2023
0

یہ اُس کے لیے بھی جواب ہے جو ہر پارٹی سے ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا اور آج شاہ...

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

عوام قدم بڑھائیں تو عاصم منیر کا کنواں، پیچھے ہٹیں تو عمران خان کی کھائی ہے

by عبید پاشا
مارچ 24, 2023
0

کئی برس پہلے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے سنائی دے رہے تھے کہ...

Load More
Next Post
سکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر انتظامیہ کا ایکشن، استاد معطل

سکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر انتظامیہ کا ایکشن، استاد معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In