• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, جنوری 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مسئلہ کشمیر: نیلم منیر کے ٹھمکوں سے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب

مرزا یاسر رمضان جرال by مرزا یاسر رمضان جرال
اکتوبر 22, 2019
in بلاگ, تجزیہ, عوام کی آواز, فلم
9 0
0
مسئلہ کشمیر: نیلم منیر کے ٹھمکوں سے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب
10
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارتی افواج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، دھرتی ماں کے رکھوالوں نے نیلم منیر کے ٹھمکے ریلیز کر کے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

’’خوابوں میں جب پاکستان گئی رے
انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی رے‘‘

RelatedPosts

پے در پے مارشل لا، کمزور جمہوریت؛ پاکستان اور ترکی میں بہت کچھ مشترک ہے

اسٹیبلشمنٹ نے اپنی شکتیاں عمران خان میں منتقل کر دیں یا شکتی مان پی ٹی آئی میں شامل ہو چکا؟

Load More

یہ ہیں وہ لائنیں جنہیں سُن کر بھارت میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔ آر ایس ایس کی صفوں میں کہرام مچ گیا ہے اور بی جے پی کی رات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ عجلت میں بنائی گئی فلم “کاف کنگنا” کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مودی سرکار سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

اب وہ وقت دور نہیں کہ جب فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گئی اور ادھر مودی سرکار ہاتھ جوڑ کر پاکستان سے درخواست کرے گی کہ ’لو بھائی کشمیر لو اور ہماری جان چھوڑو‘۔

اگر میری بات مانیں تو 2014 کی طرح ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کریں اور سیز فائر لائن پر بھارتی چوکیوں کی جانب ’وڈے سپیکر‘ لگا کر آج تک جاری کیے گئے تمام منہ توڑ جوابات ایک لوپ میں چلا دیں، تو ممکن ہے مسئلہ جلد نمٹ جائے۔ خیر، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کم از کم یہ تو پتہ چل ہی جائے گا کہ یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہے۔

یہ لائن لکھتے ہوئے مجھے ایک چھوٹا سا لطیفہ یاد آگیا ہے۔ شاید یہ کوئی سچا واقعہ ہی ہو لیکن کوئی ہمارے جذبہ حُب الوطنی پر کوئی شک نہ کرے، اس لئے ’لطیفہ‘ سمجھ کر ہی پڑھیں۔

ایک بار کہیں پڑھا تھا اور متعدد بار دوستوں کی محفل میں سُنا ہے کہ:

برطانوی دور حکومت میں گاؤں سے جبری فوجی بھرتی کرنے کے لئے مہم شروع کی گئی۔ ایسے میں ایک میراثی کو بھی بھرتی کیا گیا اور اس کی ماں کو بتایا گیا کہ جنگ کے لئے تمھارے بیٹے کو بھی چنا گیا ہے، تمہیں فخر کرنا چاہیے، جس پر میراثی کی ماں نے جواب دیا کہ:

’پتر گل تے فخر دی اے، پر ملکہ نوں کہنا جے گل میراثیاں دے بچیاں تکر آگئی اے تے فیر صلح کر لے‘

(بیٹا بات تو واقعی فخر کی ہے لیکن ملکہ کو کہنا کہ اگر بات میراثیوں کے بچوں تک آ گئی ہے تو پھر صلح کر لے)

ناجانے کیوں کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ شاید ’اب صلح کا وقت آ گیا ہے‘۔

بات کہاں سے شروع ہوئی تھی اور کہاں پہنچ گئی، ایک تو یہ آوارہ گرد قلم!

ہاں! تو میں بات کر رہا تھا فلم ’کاف کنگنا‘ کی جس میں ہونٹ کے اوپر تِل یافتہ، خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے وطن سے محبت کا انوکھا انداز اپنایا ہے۔ جی، بالکل انوکھا انداز، نیلم منیر نے نوجوانوں کے وقت کے زیاں کے لئے بنائے گئے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انگریزی میں لکھا ہے، جس کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے کہ:

’’اس گانے پر اس لئے پرفارمنس کی کیوں کہ یہ فلم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کا پروجیکٹ ہے۔ شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم نمبر ہے، سب جانتے ہیں کہ میں جو بھی کرتی ہوں، اس کی ذمہ داری لیتی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ پاکستان کے لئے ہمیشہ میری جان بھی حاضر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس فلم کو دیکھنے جاؤ گے، انجوائے کاف کنگانا‘‘

نیلم منیر نے جو لکھا اس کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ’آئٹم نمبر تو کیا ملک کے لئے جان بھی حاضر ہے‘

 

View this post on Instagram

 

I did this Song only because this movie is a project of ISPR. Perhaps this is the first and last Item Song of my life. But you all know that what ever I do, I own it and I do it with pride. Pakistan key liey mari Jan hamesha hazir hey. I’m sure you all will go and watch this movie. Enjoy !!! #kaafkangna

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on Oct 20, 2019 at 7:18am PDT

صد افسوس! کہ میں ملک کے لئے یہ سب نہیں کر سکتا، نہ تو میں خوبرو ہوں، نہ میرے ہونٹ پر تِل کی صورت میں دربان اور نہ ہی میری کمر میں وہ دم خم جو اس ملک کی خدمت کے لئے ضروری ہے۔

اب تو بس انتظار ہے کہ کب ’کاف کنگنا‘ ریلیز ہو اور میں وطن عزیز پر پورے ایک ہزار روپے قربان کر کے سنیما کی پہلی صفوں میں کھڑا ملوں تاکہ دشمن کے دانت کٹھے کر سکوں۔

اس فلم اور بالخصوص گانے کی ایک مثبت بات اور بھی ہے اور وہ یہ کہ اب جلد ہی دنیا کی نمبر ون فوج کے ساتھ ساتھ دنیا کی نمبر ون فلمساز انڈسٹری کا اعزاز بھی پاکستان کو مل جائے گا۔

Tags: ’’خوابوں میں جب پاکستان گئی رےآئی ایس پی آرپاکستانفلم انڈسڑیکاف کنگنامسئلہ کشمیرنیلم منیر آئٹم نمبر
Previous Post

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل جماعت ایک بار پھر کامیاب

Next Post

“ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے کسی سے بھی نہیں کہا”

مرزا یاسر رمضان جرال

مرزا یاسر رمضان جرال

لکھاری نے جامعہ گجرات سے میڈیا سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی ہے اور شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

by عاصم علی
جنوری 28, 2023
0

پاکستان کی 75 سالہ سیاسی اور معاشرتی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایک چیز جس نے پاکستان کی سیاست اور معاشرے...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

Load More
Next Post
“ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے کسی سے بھی نہیں کہا”

"ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے کسی سے بھی نہیں کہا"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In