• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, جنوری 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

آئٹم نمبر: ففتھ جنریشن وار کا نیا ہتھیار

احسن عالم بودلہ by احسن عالم بودلہ
اکتوبر 22, 2019
in انٹرٹینمنٹ, بلاگ, تجزیہ, فلم
5 0
0
آئٹم نمبر: ففتھ جنریشن وار کا نیا ہتھیار
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے دفاعی اداروں نے ففتھ جنریشن وار کے لئے ایک نیا ہتھیار متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ایک ایسا خطرناک ہتھیار ہے جو ہمارے ازلی دشمن بھارت کے چھکے چھُڑا دے گا اور اس کو پاکستان سے صلح کرنے پر مجبور کر دے گا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کون سا ہتھیار ہے جو کہ اس سے پہلے کبھی منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تو اس خاص ہتھیار کا نام  “آئٹم نمبر” ہے۔

جی بالکل، وہی آئٹم نمبر جس کو فلموں کی رونق بڑھانے کے لئے اور بطور مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر یہ کوِئی اس طرح کا عام آئٹم نمبر نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہمارے پیارے ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جذبہِ حب الوطنی میں بنائے جانے والی فلم “کاف کنگنا”  کا حصہ ہے۔ جس میں اداکارہ نیلم منیر اپنے فن کا کمال مظاہرہ کر رہی ہیں۔

RelatedPosts

حکومت پاک فوج اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

لیجینڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پنجابی فلم بن گئی

Load More

جس پر انھوں نے ٹویٹ بھی کیا کہ انھوں نے یہ آئٹم نمبر اس لیے کیا ہے کہ ایک تو اس فلم کو ہمارے پیارے ادارے کی طرف سے بنایا گیا ہے اور دوسرا وہ اپنے وطن سے محبت کے لئے اس پر راضی ہوئیں اور اپنے وطن کی خاطر تو وہ اپنی جان بھی دے سکتی ہیں۔ یہ تو پھر ایک آئٹم نمبر ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم نمبر ہے اور اس کے بعد وہ کبھی آئٹم نمبر کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں۔

اس بات پر تو قسم سے نیلم منیر پر فدا ہونے کو دل کر رہا ہے۔ کیونکہ، وطن سے اتنی والہانہ محبت کہ اس کے لئے اپنی روایات اور کلچر کے خلاف جا کر ایک آئٹم نمبر ہی کر لیا۔ یہ یقیناً کوئی ایسا انسان ہی کر سکتا ہے جس میں جذبہِ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہو۔ قربان جانے کو دل ہمارے پیارے ادارے پر بھی کر رہا ہے کہ انھوں نے دشمن کو شکست فاش کرنے کے لئے انہی کا ہتھیار کس عمدگی سے استعمال کیا ہے۔ اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ وہ بھی وطن کی محبت کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ کیونکہ، اس آئٹم نمبر سے نیلم منیر نے اداکارہ وینا ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جو کہ پہلے ہی انتہائی جانفشانی سے ففتھ جنریشن وار ٹویٹر کے محاذ پر لڑ رہی ہیں۔ ہاں ان کو شاید اس کا ملال ضرور ہو کہ اس نئے اور خطرناک ہتھیار کے لئے ان کی خدمات کیوں نہ حاصل کی گئیں۔ مگر پھر بھی ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر انھوں نے اس پر کسی قسم کی ناگواری کا اظہار نہیں کیا۔ کیونکہ، وطن سے محبت کا جذبہ ان میں کون سا کم ہے۔

جہاں تک بات فلم “کاف کنگنا” کی ہے تو سب سے پہلے تو یہ نام ہی عجیب سا ہے۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر اگر اندازہ لگایا جائے تو اس میں “کاف” کشمیر کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے اور “کنگنا” شاید اس لیے کہ یہ ایک لو سٹوری ہے۔ جس میں ہیرو پاکستانی اور ہیروئن ہندوستانی دکھائے گئے ہیں۔ بالکل اس طرح جیسے بھارت میں “ویر زارا”  اور ایسی کئی فلمیں بنی ہیں جن میں ہیرو ہندوستانی ہے اور ہیروئین پاکستانی۔

یہاں پر بھی دشمن کا پینترا ہی اس پر برتنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ  ڈائریکشن اور سینمیٹوگرافی انتہائی غیر متاثر کن ہے اور فلم کے بجائے یہ ڈرامہ زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

اس کی وجہ شاید اس کے رائٹر اور ڈائریکڑ خلیل الرحمٰن قمر ہیں جو کہ ڈرامہ ہی لکھتے اور بناتے ہیں۔ اس کو بنانے والوں کے پاس کون سا کوئی پیسوں کی کمی تھی۔ کسی بھی اچھے فلم ڈائریکٹر کو لے سکتے تھے۔ مگر شاید جذبہِ حب الوطنی کسی اور میں اتنا نہ ہو جتنا خلیل صاحب میں ان کو نظر آیا ہو۔ پھر جب آپ کے پاس نیلم منیر کا کمال کا ڈانس نمبر موجود ہو تو باقی سب جتن کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

اس کے بول ہی اتنے کمال کے ہیں کہ وہ بھارت کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہیں اور اب بھارت کے پاس ماسوائے ہم سے صلح کرنے اور ہماری ہر بات ماننے کے کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے۔ کیونکہ، اس کے بعد بھارت میں کافی سوچ وچار کی گئی کہ اس کا جواب بھی ان کی طرف سے ایک آئٹم نمبر سے دیا جا سکے۔ مگر وہ اس فیصلے پر پہنچے کہ وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں اس لیے جلد ہی ان کی طرف سے صلح کا پیغام موصول ہونے کی امید ہے۔

ہم اس شاندار اور لازوال کامیابی پر اپنے پیارے ادارے کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نےہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور اس سے یہ کر دکھایا ہے جو اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہو سکا۔

Tags: آئی ایس پی آرفلمکاف کنگنانیلم منیر
Previous Post

“ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے کسی سے بھی نہیں کہا”

Next Post

لورالائی میں کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار

احسن عالم بودلہ

احسن عالم بودلہ

مصنف جامعہ پنجاب سے ابلاغیات میں ماسٹرز کر چکے ہیں، سیکولرازم کے حامی اور سیاست، ادب اور موسیقی سے شغف رکھتے ہیں۔

Related Posts

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

by عاصم علی
جنوری 28, 2023
0

پاکستان کی 75 سالہ سیاسی اور معاشرتی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایک چیز جس نے پاکستان کی سیاست اور معاشرے...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

Load More
Next Post
لورالائی میں کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار

لورالائی میں کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In