• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جون 9, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بریسٹ کینسر قابل علاج ہے مگر۔۔۔

محمد شافع صابر by محمد شافع صابر
اکتوبر 25, 2019
in بلاگ, تجزیہ, صحت
11 0
0
چھاتی کے کینسر کی پانچ علامات جن کا علم تمام عورتوں کو ہونا چاہیے
12
SHARES
59
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ کوئی مہینہ پہلے کی بات ہے، میں سرجیکل وارڈ ایک کی OPD میں بیٹھا ہوا تھا، دو عورتیں کمرے میں داخل ہوئیں، ہاتھ میں پرچی اور فائل تھامے ہوئے۔ سرجن صاحب سے کچھ باتیں کرنے کے بعد اس نے فائل ان کی طرف بڑھائی۔ انہوں نے رپورٹ پڑھی اور کہا “رپورٹ نیگیٹو آئی ہے”۔ یہ سننا تھا کہ دونوں عورتوں کی جان میں جان آئی، جو مریضہ تھی، اسکی عمر کوئی 35 سال ہو گی۔ اس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، جبکہ ساتھ آئی دوسری عورت سرجن کو دعائیں دی جا رہی تھی۔ سر نے ہمیں وہ رپورٹ پڑھنے کو دی، وہ اس کی بریسٹ Biopsy Report تھی، جس میں تمام فائنڈنگ کے بعد آخر میں نیگیٹو لکھا ہوا تھا۔ اس عورت کو کوئی مہینہ پہلے اپنی چھاتی میں گلٹی محسوس ہوئی تھی اور اس نے ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کیا تھا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے، ہر سال اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر سے منصوب کرنے کا مقصد خواتین کے اندر اس بیماری کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہیں۔ پوری دنیا میں خواتین سب سے زیادہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوتی ہیں۔

RelatedPosts

مرحوم کا پوسٹ مارٹم کیوں ضروری ہے؟

دنیا کا سب سے زہریلا ‘قاتل’ بچھو، لوگ زہر خریدنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں

Load More

بریسٹ کینسر کیوں ہوتا ہے؟

اس کے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کینسر کے پیچھے Hereditary, Environmental اور Genetically فیکٹرز ہوتے ہیں۔ ہمارے جسم میں کچھ ایسی جینز ہوتی ہیں، جو کہ کینسر کو روکتی ہیں۔ ان جینز میں تبدیلی (Mutations) کی وجہ سے کینسر ہو سکتا ہے۔ لیکن خاص وجوہات جو کہ چھاتی کے کینسر کا باعث بنتی ہیں، ان کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

جن خاندانوں میں بریسٹ کینسر کی ہسٹری ہوتی ہے، اس خاندان کی عورتیں باقیوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

وطن عزیز میں خواتین کے چھاتی کے کینسر میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے (گوگل اور ریسرچ جریدوں کے اعداد و شمار مختلف ہیں)۔ اس اضافے کے پیچھے بنیادی وجہ خواتین کے اندر اس کینسر کی آگاہی نہ ہونا ہے۔

جن کو یہ کینسر ہوتا ہے، وہ شرمندگی کے مارے بتانا گوارہ نہیں کرتیں اور جان سے ہاتھ دو بیٹھتی ہیں۔ کچھ بیچاری فیملی سپورٹ کو کھونے کے ڈر کی وجہ سے اس کا ذکر کسی سے نہیں کرتیں تو کوئی اپنے شوہر کے چھوڑ جانے کے خوف سے چپ رہتی ہیں۔

ہمارے ملک کی بیشتر عورتوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ چھاتی کی ہر بیماری ہی کینسر ہوتی ہے اور اس کا کوئی علاج نہیں۔ وہ اپنی اس غلط فہمی کی وجہ سے ڈاکٹر کے ساتھ دیر سے رجوع کرتی ہیں، جب بیماری کافی بڑھ چکی ہوتی ہے۔

چھاتی کے کینسر کو ہم آسان لفظوں میں دو جگہ تقسیم کر سکتے ہیں ۔ ایک Benign اور دوسری Malignant۔

اس Benign بیماری کو ہم سادہ ایسے کہہ سکتے ہیں جو لوکل جگہ کو ہی متاثر کرے، یعنی چھاتیوں کو ہی متاثر کرے۔  جبکہ Malignant بیماری وہ ہے جو جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرے۔ بیماری کا اثر ہر اس جگہ پر ہو جہاں کینسر پھیل سکتا ہے۔

بریسٹ کا کینسر بھی جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ پھیلنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔ یہ کینسر چھوٹی چھوٹی نالیوں Lymphatics کے ذریعے پھیلتا ہے۔

بریسٹ کینسر کی تشخیص

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے مختلف طریقے ہیں۔ اگر تشخیص Benign Breast Cancer کی ہے تو اسکا علاج دوائی سے ہو سکتا ہے، لیکن اگر تشخیص Malignant بیماری کی ہے، تو اسکا علاج بیماری کی اسٹیج پر منحصر کرتا ہے، اس کے لئے سرجری، کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی استعمال کی جاتی ہے۔

دو سوالات ایسے ہیں جن کا جواب ہر عورت جاننا چاہتی ہے۔ کیا چھاتی کی ہر بیماری (گلٹی) کینسر ہوتی ہے؟ کیا چھاتی کا کینسر قابل علاج ہے؟ ان کے جواب یہ ہیں:

ضروری نہیں، ہر گلٹی کینسر ہو، اور دوسرے کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں! یہ بیماری قابل علاج ہے۔ بریسٹ کینسر، بلکہ ہر کینسر کے متعلق ایک فقرہ رائج ہے “جلدی تشخیص اور جلدی علاج”۔

ترقی یافتہ ممالک میں جلدی تشخیص کے لیے Screening Tests ہوتے ہیں، جس میں ایک خاص عمر کی خواتین کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ خاص طور پر ان خواتین کے جن میں اس کینسر کے ہونے کے چانسز زیادہ ہوں، تاکہ انکو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے زیادہ ہونے کی وجہ ان Screening Tests کا نہ ہونا ہے۔

ڈاکٹرز بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے Self Assessment پر زور دیتے ہیں۔ Self Assessment میں خواتین اپنی چھاتیوں کا معائنہ خود کرتی ہے۔ اگر انہیں اپنی دونوں چھاتیوں کے سائز، شکل، میں کوئی فرق محسوس ہو تو انہیں ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرنا چاہئے۔ اگر کھبی گلٹی محسوس ہو تو اپنے ڈاکٹر سے جلدی رابطہ کرنا چاہئے۔ اسی Self Assessment کی وجہ سے کئی خواتین میں یہ کینسر جلدی تشخیص ہو جاتا ہے اور ان کا علاج بھی باقیوں کی نسبت جلدی ہو جاتا ہے۔

بریسٹ کینسر ایک قابل علاج بیماری ہے۔ لیکن اس کے علاج کے ساتھ ساتھ جس چیز کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ ہے “Family & Social Support”۔ متاثرہ َخواتین کو ان کے گھر والوں اور بالخصوص ان کے شوہروں کی مدد کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ عورتیں اپنے شوہروں کی ناراضی کی وجہ سے اپنی بیماری بیان نہیں کر پاتی، لیکن جب پتا چلتا تو بہت دیر ہوچکی ہوتی۔

اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے، خواتین میں جیسے ہی بریسٹ کینسر تشخیص ہوتا، ان کے شوہر ان کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ ہمیں اس منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی، انہیں اس نازک موڑ پر آپ کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سو ان کا ساتھ دیجیے، ان کا حوصلہ بڑھائیے۔

اگر آپ اس موزی بیماری کا شکار ہیں، لیکن کسی وجہ بتانے سے ڈر رہی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ اس بیماری کو بڑھنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔ جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ آپکا بروقت علاج ہو سکے۔

آخر میں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے تحصیل اور یونین کونسل لیول پر سمینار کروائے۔ ہر ہسپتال میں Breast Clinics ہونے چاہیں۔ جلدی تشخیص کے لئے Screening Tests کا باقاعدگی سے انعقاد کرے، اس کام کے لئے پرنٹ اور سوشل میڈیا کی خدمات بھی لینی چاہیں۔ اس بیماری کے لئے حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لانے چاہیں۔ سول سوسائٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اس بیماری کے علاج کے لئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دے۔

Tags: احتیاطبریسٹ کینسرعلاج
Previous Post

ضمانت کے بعد شہباز، نواز ملاقات

Next Post

حکومت اور نوازشریف کی درمیان معاملات طے؟

محمد شافع صابر

محمد شافع صابر

مضمون نگار، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔

Related Posts

10 سالہ سیاسی انجینیئرنگ بے نقاب ہو چکی، ذمہ داران توبہ کریں

10 سالہ سیاسی انجینیئرنگ بے نقاب ہو چکی، ذمہ داران توبہ کریں

by ڈاکٹر ابرار ماجد
جون 8, 2023
0

قدرت کا نظام انصاف و انتقام بھی کیسا ہے کہ ہر کوئی اپنے آپ کو ہی بے نقاب کرنا شروع کر دیتا...

بدلتے عالمی منظرنامے کے تحت پاک بھارت تعلقات معمول پر لانا ہوں گے

بدلتے عالمی منظرنامے کے تحت پاک بھارت تعلقات معمول پر لانا ہوں گے

by کامران جیمز
جون 8, 2023
0

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت پاکستانی حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ تھا۔ تقریباً 12 سال کے بعد کسی بھی اعلیٰ سطح کے...

Load More
Next Post
حکومت اور نوازشریف کی درمیان معاملات طے؟

حکومت اور نوازشریف کی درمیان معاملات طے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے حمید گُل کی بینظیر کا تختہ الٹنے کی سازش

by حسن مجتبیٰ
جون 8, 2023
0

...

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

عمران خان کو لگتا ہے دو ہفتوں میں جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہو جائے گی: صحافی عمران شفقت

by نیا دور
جون 7, 2023
0

...

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
جون 1, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,978
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

11 hours ago

Naya Daur Urdu
پیپلزپارٹی جس کو پنجاب میں امیدوار نہیں ملتے ان کے پاس بھی گنجائش نہیں ہے کہ وہ جہانگیرترین کی پوری پارٹی کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ دے سکیں، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

11 hours ago

Naya Daur Urdu
ہم جب سے پیدا ہوئے ہیں پاکستان ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے 1947 کوششیں شروع ہوچکی تھیں، استحکام پاکستان کا سلسلہ تو روز اول سے جاری ہے، ایثار رانا ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit