• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

مسلم لیگ ن، سیاسی دوراہے پر

ماریہ میمن by ماریہ میمن
اکتوبر 26, 2019
in بلاگ, تجزیہ, حکومت, سیاست
2 0
1
اب تو شہباز شریف بھی بول پڑے
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر شہباز شریف کی مسکراہٹ اور چہرے پر سینس آف ریلیف دیدنی تھا، اور کیوں نہ ہو۔ جب کہ شہباز شریف کی ہی پس پردہ کوششوں سے، اب بات اس نہج تک دوبارہ آ گئی ہے کہ نوز شریف/مریم نواز کے لیے "ریلیف” کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑے بھائی کے برعکس چھوٹے بھائی اس ریلیف میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

شہباز شریف کی شدید خواہش ہے کہ نواز شریف، اپنی بیٹی کو لے کر بیرون ملک کوچ کر جائیں۔ لیکن، نواز شریف ایسا ہر گز نہیں چاہتے۔ قید کی صعوبت، سیاسی نا اہلی کا زخم  اور بی ٹی کی قید کے گھاؤ کے بعد نواز شریف کے پاس اب کھونے کو کچھ نہیں ہے۔ وہ اب اس موقع پر کسی بھی قسم کی ڈیل یا ڈھیل کا ٹھپہ اپنے اوپر لگوا کر ساری تپسیا کو بھنگ نہیں کرنا چاہتے۔

RelatedPosts

‘الیکشن ایسا کمبل ہے جسے سپریم کورٹ چھوڑنا چاہتی ہے مگر وہ نہیں چھوڑ رہا’

‘نواز شریف کی نااہلی ختم کیے بغیر صاف، شفاف انتخابات ناممکن ہیں’

Load More

دوسری طرف، شہباز شریف اپنے قریبی حلقوں میں یہ تاثر دے رہے ہیں کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے اشارہ ہو چکا ہے کہ اگر وہ اپوزیشن کی جانب سے کھڑا کیا ہوا دھرنا چیلنج، "میننج” کر دیتے ہیں تو وزارت عظمی کا ہما شائد ان کے سر بھی بٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر وہ اپنے باؤ جی کو سمجھا بجھا کر عازم ولایت کر سکیں تو آئندہ کسی انتظام میں ان کی حیثیت اپوزیشن سے بدل کر دوسری طرف بھی ہوسکتی ہے۔

مسلم لیگ نواز کے لوگ، آف دا ریکارڈ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں بھی یہ بات اب دبے لفظوں میں سمجھائی جا رہی ہے کہ اگر اقتدار کا راستہ دیکھنا ہے تو شہباز صاحب کے پیچھے چلنے میں ہی عافیت ہے لیکن اگر مزید کٹھنائیوں کا سامنا کرنے کی ہمت ہے تو بے شک مریم اور نواز شریف کا طریقہ چن لیں۔

مسلم لیگ ن کی سیاست اب ایک دوراہے پر ہے، جہاں ایک طرف دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بنانے کے امکانات روشن ہیں لیکن یہ ایک ایسا سراب ہی ثابت ہو گا۔ جس کے پیچھے بھاگ بھاگ کر کئی اچھے اچھے صحرا برد ہو جاتے ہیں۔

دوسری طرف نواز شریف اور مریم نواز جو شائد ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جانے کے حق میں نہیں اب سمجھتے ہیں کے رولز آف گیم کے تعین کرنے کا اس سے سنہرا موقع نہیں ملے گا۔ ن لیگ کا دوراہا صرف ان کی فرسٹ فیملی کے لیے ہی نہیں بلکہ سینئر لیڈرشپ کے لیے بھی ہے۔ جو زیادہ تر جی ٹی روڈ اور وسطی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جس نے 2018 میں بھی نواز شریف کو بھرپور ووٹ ڈالا ہے۔

اب خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر اور خرم دستگیر جیسے منجھے ہوئے سیاستدانوں کے لیے فیصلے کا وقت ہے۔ وہ ن لیگ کو ش لیگ بنانے میں ہاتھ بڑھائیں یا پھر اچھے دنوں اور مریم نواز کی واپسی کا انتظار کریں۔

اگلے چند روز بہت اہم ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سمت کے تعین کے لیے، اس ملک کے حقیقی فیصلہ سازوں کے مستقبل کے لیے اور یقینا مملکت خداداد کے لیے بھی، مسلم لیگ ن کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔

Tags: شہباز شریفشہباز شریف ڈیلمسلم لیگ ننواز شریف
Previous Post

نواز شریف کے اچھے وقتوں کے ساتھی اب کہاں ہیں؟

Next Post

مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی

ماریہ میمن

ماریہ میمن

Related Posts

جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی پارٹی میں ماضی کی بازگشت سنائی دیتی ہے

جہانگیر ترین کی زیر قیادت نئی پارٹی میں ماضی کی بازگشت سنائی دیتی ہے

by وجیہہ اسلم
مئی 29, 2023
0

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت میں سے ناراض اراکین کا موقع اور نظریہ ضرورت کے تحت نئی...

چیف جسٹس عدلیہ کی ساکھ کو اپنے اختیارات کی بھینٹ نہ چڑھائیں

چیف جسٹس عدلیہ کی ساکھ کو اپنے اختیارات کی بھینٹ نہ چڑھائیں

by ڈاکٹر ابرار ماجد
مئی 29, 2023
0

بنچز کی تشکیل کا معاملہ اس وقت سپریم کورٹ کے انتظامی اختیارات پر بہت بڑا سوال ہے جو سپریم کورٹ کی ساکھ...

Load More
Next Post
مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی

مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی

Comments 1

  1. Sabra says:
    4 سال ago

    Nothing but wastage of time
    Grow up Mrs Memon😎

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit