• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

عدالتی نظام کے لیے جدید قانون سازی کی جائے

نعیم خان قیصرانی by نعیم خان قیصرانی
نومبر 26, 2019
in انصاف, بلاگ, تجزیہ, جمہوریت
4 0
0
سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کر دیا
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے موجودہ عدالتی نظام کے تحت مقدمات کی سماعت کے لیے بنائے گئے صدیوں پرانے ضابطوں میں کئی ایسی کمزوریاں ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتیں۔ انہی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوسائٹی اور ریاست دشمن عناصر ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں۔

چند روز پہلے اخبارات میں ایک خبر چھپی تھی کہ موجودہ حکومت نے مختلف تنازعات کو متبادل انداز سے نمٹانے کا نظام (Alternative Dispute Resolution) کے قانون کا غالبا اپنی نوعیت کا تیسرا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تاکہ مختلف نوعیت کے تنازعات کو ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر نمٹایا جاسکے اور خبر کے مطابق اس مسودے کو شائد کابینہ کے اگلے اجلاس میں منظوری کے لیے بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

RelatedPosts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

Load More

مجوزہ قانون کے مسودے میں صرف دیوانی اور فوجداری نوعیت کے تنازعات ہی نہیں بلکہ تجارتی، خاندانی، کاروباری، انشورنس اور ریونیو کے تنازعات کو بھی اسی متبادل نظام کی رو سے پنچائتی کونسل یا غیرجانبدار پینل کے پاس بجھوایا جائیگا اور اس پینل یا کونسل کی خاص بات یہ ہو گی کہ یہ پینل/کونسل غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہوگی۔ ان میں شامل تمام افراد نیک اور اچھی ساکھ کے حامل ہوں گے۔ غیرجانبدار پینل یا پنچائتی کونسل میں متوقع طور پر ریٹائرڈ جج، وکلا، علما اور ٹیکنوکریٹ قسم کے لوگ شامل ہوں گے۔ اسی طرح اس مجوزہ قانونی مسودے میں پنچائتی کونسل یا غیرجانبدار افراد پر مشتمل پینل کے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا گیا ہے۔

اس متبادل نظام کے دائرہ سماعت میں آنے والے ہر مقدمے کو ایک خاص مدت میں حل کرنا ہو گا۔ یہ مجوزہ قانون چونکہ ابھی ایک مسودے کی شکل میں ہے اور ابھی تک یہ مسودہ کابینہ کے اجلاس کی زینت بھی نہیں بنا تو اس کے نتائج پر بات کرنا شائد قبل از وقت ہو۔

دنیا کی تمام ترقی یافتہ ریاستوں نے جدید اور پائیدار قانون سازی کر کے اپنے عدالتی نظام کو جدید دور کے تقاضوں کا حامل بنایا۔ دنیا کے اکثر ممالک نے اب مقدمات کو نمٹانے کے لیے متبادل نظام بھی وضع کر دیے ہیں، جن میں عدالت سے باہر ہونے والی مصالحتی اور ثالثی فیصلوں کو عدالتی فیصلے کی حیثیت دے دی جاتی ہے۔ تمام حل طلب مسائل چاہے وہ دو افراد کے درمیان ہو یا دو اداروں کے درمیان ہو، حتیٰ کہ اب تو عالمی سطح پر ہونے والے کنونشن کے تناظر میں اکثر عالمی کمپنیاں، عالمی ادارے اور ریاستیں روایتی مقدمے بازی کے بجائے متبادل نظام کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگر متبادل نظام (Alternative Dispute Resolution)  کی بات کی جائے تو یہ نظام امر یکہ، آسٹریلیا، انڈیا کے علاوہ کئی اور ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

اگر ہم اپنے نظام عدل و انصاف کے تاریخی پس منظر پر نظر ڈالیں تو ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ جرگے/پنچائت کی صورت جتنا پرانا اور مضبوط متبادل نظام موجود تھا شائد ہی کسی کے پاس ہو۔ اگر ہمارے قانون ساز ادارے جر گے/پنچائت پر مناسب قانون سازی کر کے اسے ایک متبادل نظام کے طور پر پیش کرتے تو آج عدل و انصاف کا نظام اتنا پیچیدہ اور مشکل نہ ہوتا جتنا ایک غریب آدمی کے لیے مشکل نظام بن چکا ہے۔ لیکن، جرگے اور پنچائت پر مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وہ سے آج یہ نظام ان لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جنہوں نے انتہائی غلط، غیر انسانی، غیر اخلاقی و غیر قانونی فیصلے کر کے اس نظام کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کو پوری دنیا میں بدنام کروایا۔ حالانکہ ہمارے پڑوس میں بھارت نے اپنے تاریخی پنچائتی نظام سے فائدہ اٹھا کر اس پر مختصر مگر جامع قانون سازی کر کے اسے "لوکل عدالت” کا نام دے دیا۔

پچھلی صدی کی آخری دہائیوں میں ترقی یافتہ ممالک نے اپنے کاروباری و تجارتی اتحادی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ایسی ہی قانون سازی کریں جو تنازعات کو جلد نمٹائے اور ان باہمی تنازعات کو روایتی عدالتوں میں نمٹانے کے بجائے کچھ ایسے مصالحتی اور ثالثی فورم بنائے جائیں جہاں فیصلہ سازی جلد اور پائیدار ہو اسی تناظر میں پاکستان نے بھی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی کشش اور ان کے تحفظ کے لیے Recognition and Enforcement (Arbitration Agreements and Foreign Arbitral Awards) Ordinence 2006 جاری کیا۔ جس کا مقصد 1958 میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے اسی طرح کے کنونشن کے ممبر ہونے کے ناطے باقی ممبر ملکوں کے ساتھ معاہدوں کا تحفظ تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے 11.Arbitration (International Investment Disputes) Act, 201 کا قانون پاس کیا۔

اگرچہ ہمارے پاس پہلے ہی Arbitration Act 1940 موجود ہے، جو شائد جدید دنیا کے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا) اسی طرح ضابطہ دیوانی 1908 کی دفعہ 89A  کا بھی اضافہ کیا گیا، جس میں واضح طور عدالت کے باہر ثالثی، مصالحتی کی ہر ایسی کوشش کو سراہا گیا ہے جو تنازعہ کے حل ہونے میں مدد دے سکے۔

اس کے علاوہ پچھلی دہائی میں چھوٹے موٹے معاملات کے لیے Small Claims and Minor Offences Ordinance 2002  عدالتیں بھی بنائی گئی جو کہ ایک اچھی پیشرفت ہے اور یقینا یہ کو ششیں مزید بارآور ثابت ہوں گی۔ اب جدید دور میں تنازعات کے حل کے لیے مقدمات کا متبادل نظام وقت کہ اہم ضرورت ہے لیکن اس مجوزہ قانون کو باقاعدہ قانون بنانے سے پہلے بار و بنچ کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور اس پر مکمل ہوم ورک کیا جائے تاکہ کوئی قانونی سقم باقی نہ رہے۔

Tags: اصلاحاتپاکستانعدالتی نظام
Previous Post

آرمی چیف کی مُدتِ ملازمتِ میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

Next Post

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نعیم خان قیصرانی

نعیم خان قیصرانی

Related Posts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

صحافی کامران یوسف نے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جتنے بھی جلسے جلوس کر لیں، جلد...

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار گیا؟

by بخت منیر
اگست 15, 2022
0

یہ حساس معاملات ہیں، ان پر بات کرنے یا سوال کرنے کی جرات تو بہت بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے تو میرے...

Load More
Next Post
پاکستان کی طرف سے تجارت کی معطلی سے بھارت کو کیا نقصان ہوگا؟

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
سیکیورٹی کلیئرنس کہاں سے ملتی ہے سب کو پتہ ہے میڈیا کا گلہ کہاں سے دبایا جاتا ہم سب کو معلوم ہے۔ کسی بھی ادارے میں بہت سارے لوگ کام کرتے ہیں انکا کوئی واسطہ نہیں ہوتا اس ڈیل سے جو اوپر کی سطح پر کی گئی ہوتی ہے، نادیہ نقی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

2 hours ago

Naya Daur Urdu
Chaudhry Shujaat kept telling me about the betrayals he had suffered all his life at the hands of the Sharif family and then he suddenly decided to join hands with them. He should have updated my software as well so I'd be mentally prepared for this U-turn, Moonis Elahi tells Javed Chaudhry in a tell-all interview.The first part of this interview can be watched here: youtu.be/8qH8lutpzJc ... See MoreSee Less

Moonis Elahi Opens Up About Biggest Disagreement With Shujaat In Interview With Javed Chaudhry

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In