• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, اگست 17, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب چیف جسٹس (ر) آصف کھوسہ کے والد نے کہا "میرا بیٹا ایک دن چیف جسٹس بنے گا”

علیم عثمان by علیم عثمان
دسمبر 22, 2019
in انصاف, بلاگ, تجزیہ, سیاست
4 0
0
میرے اور عدلیہ کیخلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے: ہمیشہ وہی کیا جسے میں درست سمجھتا تھا، چیف جسٹس کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ 1998/99 کی بات ہے، میں ‘روزنامہ دن’ میں اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹنگ کرتا تھا، جب صدر پاکستان جسٹس (ر) رفیق تارڑ نے سال پہلے لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرر پانے والے چند نئے ججوں میں شامل جج آصف سعید کھوسہ کو مستقل نہیں کیا تو میں نے اس بارے میں ان کے والد، فوجداری کے سینئر وکیل سردار فیض محمد کھوسہ سے رابطہ کر کے ان کا ردعمل معلوم کیا۔

اگرچہ یہ میرا ان سے پہلا رابطہ تھا اور وہ بھی فون پر مگر میرے سوال کرتے ہی وہ پھٹ پڑے۔ اور جسٹس (ر) رفیق تارڑ کے بارے میں کہا کہ "یہ ہمارے ڈی جی خان میں سیشن جج لگے رہے ہیں، تب سے مجھے اور میری فیملی کو جانتے ہیں، انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میرے بچے کتنے لائق ہیں، آصف کی قابلیت کا انہیں اچھی طرح پتہ ہے مگر اس شخص نے نہ جانے کس بنیاد پر کنفرم نہیں کیا”۔

RelatedPosts

جلد انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان کیلئے سیاسی کھیل کھیلنا مشکل ہو جائے گا

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

Load More

فیض کھوسہ، جن سے اگلے روز میں ہائیکورٹ کے عقبی گیٹ کے قریب، ٹرنر روڈ پر واقع ان کے لا چیمبر میں جا کے بنفس نفیس بھی ملا۔ صدر جسٹس (ر) رفیق تارڑ کی طرف سے اپنے بیٹے آصف سعید کو ‘پکا/مستقل’ نہ کرنے کے فیصلے پر شدید برہم تھے۔

انہوں نے میرے ساتھ طویل گفتگو میں قدرے جذباتی انداز میں کہا "کوئی بات نہیں اگر تارڑ نے آصف کو کنفرم/مستقل نہیں کیا، چلیں وہ ایک سال اور کچا جج رہ لے گا، مگر اگلے سال ضرور کنفرم ہو گا، وہ بہت قابل ہے، اس کا رستہ کوئی نہیں روک سکتا، میرا بیٹا ایک دن پاکستان کا چیف جسٹس بنے گا۔”۔

اس دور میں اعلیٰ عدلیہ، بالخصوص لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج تقرر پانے والے بعض نئے ججوں کو تو 2 سال بعد بھی محض اس بنیاد پر فارغ کیا جاتا رہا کہ انہیں پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت نے بھرتی کیا تھا یا وہ انڈیپنڈنٹ ذہن کے حامل سمجھے جاتے تھے۔

یوں ان کے بطور جج پنجاب پر قابض شریفوں کے تابعدار ثابت نہ ہونے کا شدید خطرہ تھا، ان میں ڈاکٹر خالد رانجھا جیسے فوجداری قانون کے نہایت قدآور وکلا شامل ہیں، جو پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں قانون پڑھاتے رہے۔ بعد میں اگرچہ وہ وفاق اور صوبے میں وزیر قانون کے منصب پر بھی فائز ہوئے۔

بالآخر فیض کھوسہ کا بیٹا 18 جنوری 2019 کو پاکستان کا 26واں چیف جسٹس بن گیا جو 20 دسمبر کو اپنے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں حکومت وقت کی طرف سے ایسے طعنے سنتے ہوئے رخصت ہوا کہ وہ بدمزہ ہو کر یہ کہنے پر مجبور ہوا کہ "پرویز مشرف کیس کے فیصلے کے بعد سے میرے اور عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مہم شروع کر دی گئی ہے، میری ذات اور عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی سازش پر عمل جاری ہے۔”۔

انہیں یہ سب تلخ جملے کہنے پر اس وقت مجبور ہونا پڑا، جب اٹارنی جنرل کے ذریعے حکومت پاکستان اپنے "سپاس نامہ” میں بطور چیف جسٹس آف پاکستان ان کے کردار اور پروفیشنل کنڈکٹ پر نہایت سنگین الزامات سے حملہ آور ہو گئی، اور ذاتی طور پر غیر حاضر اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ فوجی افسر انور منصور کی طرف سے بوجھل دل کے ساتھ یہ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لاہور سے تعلّق رکھنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمان کو چنا گیا۔

یوں بطور جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے کیرئیر کا آغاز خوشگوار رہا اور نہ ہی رخصتی، یہاں تک کہ 20 دسمبر کو جب وہ ابھی حاضر سروس جج تھے۔ ایک سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، ایک وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اٹارنی جنرل نے تضحیک آمیز انداز میں ان پر جانبداری اور پروفیشنل مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

سابق آرمی چیف کے یہ سارے لیفٹیننٹ حضرات شائد آنے والے کو کوئی پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے 2 گھنٹے بعد ہی جسٹس کھوسہ ہی کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں ریاست مدینہ کے سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ صحافیوں کے لئے صوبہ بھر میں صحافی کالونیوں کے نام پر کھلے عام رشوت کا اعلان کر رہا تھا۔

مگر، جانے والے نے جاتے جاتے ملک بھر کی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے بھرے مجمع میں اپنے الوداعی خطاب میں اپنے کامریڈز کو فہمیدہ ریاض کی یہ حوصلہ بخش نظم ‘فیض کہتے’ پڑھ کر، ڈٹے رہنے کا دوٹوک پیغام دے ڈالا۔

کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے

وہ تم کو خوف دلائیں گے

جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے

اس راہ میں رہزن ہیں اتنے

کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے

کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے

پر تم جس لمحے میں زندہ ہو

وہ لمحہ تم سے زندہ ہے

یہ وقت نہیں پھر آئے گا

تم اپنی کرنی کر گزرو

جو ہو گا دیکھا جائے گا

Tags: آصف سعید کھوسہپاکستانچیف جسٹس
Previous Post

محترم حسن نثار! آئین مقدس ہوتا ہے

Next Post

آئین و قانون کی پاسداری ہی واحد راستہ ہے

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

ایک چبھتی ہوئی یاد اور۔۔۔زخمی صدا، گُل ناز کوثر کی نظمیں’’خواب کی ہتھیلی پر‘‘

by طاہر اصغر
اگست 17, 2022
0

میں ابھی تک کچھ گیتوں کے سحر میں ہوں۔۔۔ مدھو بالا کا مسکراتا ہوا سراپا اور لہرتا ہوا مست گیت ’آئیے مہرباں...

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

کراچی میں پانی کا شدید بحران کیوں ہے؟

by محمد توحید
اگست 17, 2022
0

شہر کی آبادی و گنجانیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں اوربڑھتاہوا درجہ حرات پانی کی طلب میں اضافے کا باعث ہیں جبکہ دوسری...

Load More
Next Post
آئین و قانون کی پاسداری ہی واحد راستہ ہے

آئین و قانون کی پاسداری ہی واحد راستہ ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Imran Khan lobbying US CIA Station chief

عمران خان کی لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان میں CIA کا سابق سٹیشن چیف ہے

by نیا دور
اگست 17, 2022
0

...

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,738
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
پٹرول کی قیمت کم یا بڑھانے کا اختیار اوگرا کے پاس ہے حکومت کا اس پر کوئی دباؤ نہیں ہے، تیل کی قیمت کا تعین وہی کرتےہیں ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، حکومت کے پاس جیب سے پیسے دینے کی گنجائش نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
شہباز گل کے اوپر آپ جو قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں کریں کیونکہ انہیں وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اس قسم کا بیان قابل قبول نہیں ہے، سینیٹرفیصل جاوید ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In