• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

لاہور کے تاریخی ورثے کی پامالی اور کامران لاشاری

علیم عثمان by علیم عثمان
جنوری 12, 2020
in بلاگ, تجزیہ, ثقافت, حکومت
4 0
0
لاہور کے تاریخی ورثے کی پامالی اور کامران لاشاری
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تاریخی ورثوں کے ساتھ کھلواڑ کا آغاز پرویز مشرف کی حکومت کے دور میں ہوا اور فنون لطیفہ کے دلدادہ مشرف کو سول بیوروکریسی سے مل جانے والے “نو رتنوں” نے پروان چڑھایا۔

مغلیہ دور کی عظیم یادگار قلعہ لاہور جو “شاہی قلعہ” کے نام سے مشہور ہے، دو روز قبل اس کے بعض اہم حصوں کو ایک صنعتکار کے بیٹے کی شادی کے بینکوئٹ ہال کے طور پر استعمال کرنے کا شرمناک واقعہ “نو رتنوں” کی اسی ٹیم  کے ایک مرکزی رکن کے عہد میں پیش آیا، جو فن و ثقافت کے دلدادہ پرویز مشرف کے دورہ لاہور کے لئے ان کی تفریح طبع کا سامان کرنے میں سہولت کار ہوتے تھے۔

RelatedPosts

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پرویز مشرف میں سے ہمارا ہیرو کون ہے اور ولن کون؟

کارکردگی زیرو، پھر بھی ہیرو

Load More

آج اتفاق سے وہی کامران لاشاری لاہور کی تاریخی عمارتوں کی رکھوالی کے انچارج یعنی بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی تعینات ہیں۔ موصوف کو اگرچہ ماضی میں بطور ڈپٹی کمشنر لاہور پہلی آفیشل فوڈ سٹریٹ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مگر، صحیح معنوں میں ان کی صلاحیتیں پرویز مشرف دور میں کھل کر سامنے آئیں، جب انہوں نے بطور ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اپنی خداداد صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ موصوف نے نہ صرف لبرٹی مارکیٹ کے چوک کو ایک خوبصورت گول پارک میں تبدیل کیا بلکہ وہ سابق صدر مملکت کی لاہور آمد پر نوجوان حسیناؤں کو بگھی پہ بٹھا کر بگ باس کا سواگت کرواتے تھے۔ اسی طرح والڈ سٹی میں واقع کسی تاریخی حویلی کی چھت پر بگ باس کے بسنت منانے کے لئے پریوں کا جھرمٹ لگا دیتے تھے۔

لاشاری صاحب کو سرکاری املاک نجی شعبے کے تصرف میں دینے کا خاصا تجربہ ہے۔ انہوں نے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک سے لبرٹی کی طرف جانے والی سڑک کے آغاز پر واقع کمیونٹی پارک کو اپنے ایک پرائیویٹ دوست کے حوالے کیا جس نے ایک بینک کے تعاون و اشتراک سے اسے کمرشل ایریا میں تبدیل کیا۔ اسی دوست کے ذریعے موصوف نے اسلام آباد میں اپنی پوسٹنگ کے دوران ایک پبلک پارک کو غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا پراجیکٹ شروع کرا دیا تھا جسے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر قیادت سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے رکوایا اور موصوف اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا، اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے۔ اس بحرانی صورتحال میں موصوف نے صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کی مدد سے راتوں رات سندھ میں پوسٹنگ کروا کر کراچی میں پناہ لے لی تھی۔

موصوف نے اپنے اسی نوجوان فرنٹ مین اور دوست کو ڈی ایچ اے لاہور کے ایک بلاک کے پبلک پارک میں سوئمنگ پول سمیت جدید گیمز نصب کروا کر اسے کمرشل سرگرمیوں کے ایک جدید مرکز میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کروایا، اور اسے اپنی ٹیم کے ساتھ گورنر پنجاب خالد مقبول کے پاس منصوبے کی پریزینٹیشن دینے کے لئے بھجوا دیا۔

لاشاری صاحب کا قریبی دوست یعنی مذکورہ نوجوان ایک ڈویلپر کے طور پر گورنر ہاؤس کے ایک کانفرنس روم میں پراجیکٹ کی بریفنگ دے رہا تھا، اس نے منصوبے کے تحت مجوزہ recreational پارک میں نصب کی جانے والی ایک جدید گیم کی demonstration کے لئے جب مصنوعی گن نکال کر assemble کی تو فوجی گورنر قدرے پریشانی اور طیش کے عالم میں دھاڑا ”یہ گن اندر کیسے آئی؟ یہ گورنر ھاؤس کے اندر کیسے آئی؟؟” گورنر کے ملٹری سیکرٹری اور سیکیورٹی سٹاف نے دوڑ کر مصنوعی گن اپنے قبضے میں لے لی۔ یہ الگ بات کہ حاضر سروس گورنر کو باور کروایا گیا کہ یہ ایک نقلی بندوق ہے، جیسے کوئی toy gun ہوتی ہے اور یہی گن زیر بحث “تفریحی پارک” میں نصب کی جانے والی مجوزہ گیم کا محور ہو گی۔ مگر، گورنر کے غضب ناک تیور میٹنگ میں سناٹا طاری کر چکے تھے۔

Tags: پرویز مشرّفشاہی قلعہکامران لاشاریلاہور
Previous Post

’پی ٹی آئی ناکام ہو چکی‘: خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفا دے دیا

Next Post

مادری زبان میں بات کرنے میں اتنی شرمندگی کیوں؟

علیم عثمان

علیم عثمان

Related Posts

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

5 ستمبر 2021 کے دن سرینہ ہوٹل کابل میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی آیس...

مینگورہ؛ ڈی پی او سوات کے مبینہ ‘ہٹ مین’ کے ہاتھوں نوجوان قتل

مینگورہ؛ ڈی پی او سوات کے مبینہ ‘ہٹ مین’ کے ہاتھوں نوجوان قتل

by طالعمند خان
جنوری 30, 2023
0

جب ریاست خود اپنے شہریوں کی قاتل بن جائے اور اس کے ادارے خصوصاً سکیورٹی فورسز کو شہری صرف شکار کی مانند...

Load More
Next Post
مادری زبان میں بات کرنے میں اتنی شرمندگی کیوں؟

مادری زبان میں بات کرنے میں اتنی شرمندگی کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In