• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے

ارشد سلہری by ارشد سلہری
فروری 16, 2020
in بلاگ, تجزیہ, جمہوریت, حکومت
7 0
0
لاڑکانہ ضمنی انتخابات: ”مولانا فضل الرحمان کی جماعت، پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے”
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات کے حوالے سے مطالبہ حکومت کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ جواب میں دانشور اور تجزیہ کار عمران خان کے دھرنے کی دلیل دے رہے ہیں کہ عمران خان نے دھرنا بھی دیا اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ بھی کیا تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جرات اظہار ہے اور نہ جرات تحقیق ہے۔ فہم و ادراک کا فقدان بدرجہ اتم ہے، بات کچھ کی جا رہی ہے اور جواب کچھ دیے جا رہے ہیں۔

یہ درست ہے کہ دھرنے کے دنوں میں عمران اور طاہر القادری بھی مولانا فضل رحمان کے راستے پر ہی کھڑے تھے مگر اس وقت کے حکمرانوں نے یہ بات نہیں اٹھائی تھی۔ نوازشریف دباؤ اور مصلحت کا شکار رہے حالانکہ نواز شریف کو جرات مندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی۔ مگر نوازشریف میں جمہوریت اور آئین پسندی کا خمیر ہی نہیں ہے تو اس نے وہی کیا اور اب کر رہے ہیں جو نواز شریف کا خمیر ہے۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ سے این آر او آصف زرداری کو ملا تھا یا نواز شریف کو؟

اداروں کے خلاف بیان، مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری، نواز شریف اور رانا ثناء پر مقدمہ درج

Load More

حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، سیاست عہد کی ہوتی ہے۔ نواز شریف بطور وزیر اعظم یہ جرات نہیں کر سکے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرتے۔ عمران خان اگر یہ جرات کر رہے ہیں تو سیاسی و جمہوری قوتوں کو مصلحت کا شکار ہونے کے بجائے عمران خان اور حکومت کے ہم آواز ہونے کی ضرورت ہے۔ عمران خان اور حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کے خاتمے کی یقین دہانی پر بات کی جا رہی ہے کہ حکومت گرانے کی یقین دہانی مولانا فضل الرحمان کو کس نے کرائی اور مولانا فضل الرحمان نے یہ غیرآئینی اور غیر قانونی، غیر جمہوری، غیر پارلیمانی راستہ اختیار کیوں کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کچھ دنوں میں عمران خان سے استعفا لے لیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے پرویز الہی کا نام بھی لیا ہے کہ انہیں پرویز الہی کے ذریعے یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں۔

آئین، جمہوریت اور اصول کی بات کی جائے تو مولانا فضل الرحمان نے جمہوریت، پارلیمان، آئین اور عوام سے غداری کی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ عوام کے سامنے آئین، جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کا راگ الاپتے رہے ہیں۔ عوام مولانا فضل الرحمان کی جرات و بہادری سے آئین و جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے پر داد تحسین دیتے رہے ہیں، راقم نے بھی مولانا کی جانب سے بے باک پوزیشن لینے پر مضامین لکھے اور تحسین کی کہ مولانا نے سیاست کی ہے اور باقیوں نے کاروبار کیا ہے۔ یعنی راقم کا تجزیہ غلط ثابت ہوا اور باقیوں نے اس وقت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے نہ ہو کر درست عمل کیا اور کسی غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدام کی جانب جانے کی بجائے اپنا راستہ بدل لیا۔

مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ عہد کی ضرورت ہے۔ یہ روایت قائم کی جائے کہ کوئی سیاست دان اقتدار کی خاطر غیرآئینی اور غیر جمہوری راستہ اختیار نہ کرے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے پر بات کی ہے جس کی تائید وزیراعظم نے بھی کر دی ہے۔ اب یہ قرض جمہوری اور آئین پسند سیاست دانوں پر ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ اور تحقیقات کے لئے حکومتی مؤقف کا ساتھ دیں اور یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری چور راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیں۔ اگر آج سیاست دانوں، جمہوری قوتوں نے ہوش مندی کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر نوازشریف کا انجام سب کے سامنے ہے۔

Tags: آرٹیکل 6مولانا فضل الرحمان
Previous Post

دنیا کی 20 حسین ترین خواتین کون ہیں؟ ماہرہ خان بھی شامل

Next Post

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد

ارشد سلہری

ارشد سلہری

مصنف ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکن بھی ہیں۔

Related Posts

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

پاکستانی معاشرے کو عمران کے بجائے بلاول جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے

by عاصم علی
جنوری 28, 2023
0

پاکستان کی 75 سالہ سیاسی اور معاشرتی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ایک چیز جس نے پاکستان کی سیاست اور معاشرے...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

16 سال قبل میں محمد نواز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس میں بیٹھا جیو نیوز کے...

Load More
Next Post
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In