• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, فروری 3, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب دلیل ختم ہو جائے تو لوگ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں

ملک رمضان اسراء by ملک رمضان اسراء
مارچ 5, 2020
in بلاگ, تجزیہ, حقوقِ نسواں, خواتین, عورت مارچ
12 0
0
ایک ’’ڈاگ شو‘‘ اور خلیل الرحمان صاحب کی مردانگی کے مظاہرے
14
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وہ سچ کہتے ہیں کہ جب کسی شخص کو یک دم ایک ساتھ دولت، شہرت مل جائے تو وہ بدلتا نہیں بلکہ اسکی اصلیت سامنے آجاتی ہے۔ اور پھر اس کا اچھا یا برا رویہ اسے لوگوں کے سامنے بے نقاب کر دیتا ہے۔ مزید یہ کہ جب دلیل ختم ہوجائے تو لوگ اونچی آواز میں گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔ نیو ٹی وی کے پروگرام “عائشہ احتشام کے ساتھ” میں عورت مارچ کی کارکن ماروی سرمد، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور جے یو آئی ف کے سینیٹر مولانا فیض محمد شامل تھے اور اس پروگرام کی میزبانی اینکر عائشہ احتشام کر رہی تھیں۔

سب نے اپنی اپنی باری پر بات کر لی تو جب خلیل الرحمان قمر کی باری آئی، انہوں بات کا آغاز کرنے سے پہلے گزارش کی کہ جب میں بات شروع کر لوں تو پھر بیچ میں نہ بولا جائے۔ جیسے میں نے بات سنی اب آپ نے بھی میری بات ویسے سننی ہے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ پڑھے لکھے لوگ بات کر رہے ہیں۔ یہاں تک تو معاملہ بالکل ٹھیک تھا۔ پھر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ:

RelatedPosts

امریکی سپریم کورٹ نے خواتین کے ‘اسقاط حمل’ کا آئینی حق ختم کردیا

بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی، شکر ہے اللہ نے مجھے بیٹی نہیں دی، صاحبہ ریمبو

Load More

سوال یہ ہے کہ عدالت نے جب یہ منع کر دیا ہے کہ “میرا جسم میری مرضی” جیسے غلیظ، گھٹیا نعرے کو منہا کر دیا جائے۔ تو میں جب ماروی سرمد صاحبہ کو اس کروفر کیساتھ سنتا ہوں تو میرا کلیجہ کھول اٹھتا ہے۔ اس دوران ماروی سرمد نے نعرہ لگایا کہ میرا جسم میری مرضی اور پھر بس کیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے ایسے سخت الفاظ کا استعمال کیا جو یہاں لکھنا مناسب نہیں اور دیکھنے والے اُف اُف کرتے ہوئے کہنے لگے واقعی کوئی پڑھا لکھا جاہل بحث کر رہا ہے۔

بطور مرد مجھے کافی شرمندگی ہوئی کہ ایک مرد جس کا نام خلیل الرحمان قمر ہے، وہ کبھی ٹی وی سکرین پر سگریٹ پیتا نظر آتا ہے تو کبھی لائیو پروگرام کے دوران ایک خاتون کے منہ پر اس قدر فحش، اور گھٹیا الفاظ کا استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے کہ فحش الفاظ کو بھی آپ بھولنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں سے وائرل ہے۔

ادھر سوشلستان میں اس بارے ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے اور میرا جسم میری مرضی، خلیل الرحمان قمر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏میرے سر پر بال چھوٹے ہوں گے یا بڑے؟ میں مونچھیں شیو کروں یا نہ کروں؟ کوٹ پینٹ پہنوں یا شلوار قمیض پہنوں؟ میرا جسم ہے تو میری مرضی ہی چلے گی۔ میں سر کے بال چھوٹے رکھوں گا؟ مونچھیں بھی شیو نہیں کروں گا تو پھر کسی کو کیا اعتراض ہے؟

اداکارہ ماہرہ خان نے مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ سن اور دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ جیو ٹی وی کی اینکر رابعہ انعم نے ٹوئٹ کی کہ میرا جسم میری مرضی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری تہذیب کے خلاف ہے تو اس پر ایک ہزار مرتبہ بحث کریں لیکن عورت کو گالی دینا تو ہمارے دین میں بھی منع ہے اور تہذیب میں بھی کوئی گنجائش نہیں۔ مجھے شرمندگی ہوئی کہ جیو نے ابھی ابھی اس شخص کے ساتھ ایک کنٹریکٹ سائن کیا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے لکھا کہ خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار) انسان کو بدلتے نہیں بے نقاب کردیتے ہیں۔

خیر اس پر بہت سارے لوگوں نے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں بہت کچھ شیئر کیا۔ کچھ نے عورت مارچ کی مخالفت، کچھ نے حمایت کی اور باقی رہ جانے والوں نے اس پر میمز اور مزاحیہ باتیں لکھ کر خود اور صارفین کو مزاح سے لطف اندوز کیا۔ اب چلتے ہیں اصل بات کی طرف یقیناً آپ عورت آزادی مارچ کے کسی نہ کسی نعرے پر اختلاف رائے کا اظہار کرسکتے ہیں اور اس کا جواب مہذب انداز میں بھی دے سکتے ہیں نا کہ مغلظات بک کر۔ لیکن اس بات سے آپ کبھی بھی انکار نہیں کر سکتے کہ خواتین کو وہ آزادی، اور حقوق پاکستانی معاشرے میں حاصل نہیں ہیں جو ہونے چاہیے۔

خلیل الرحمان قمر نے کچھ بھی نیا نہیں کیا بلکہ انہوں نے جو زہر ماروی سرمد کے خلاف اگلا ہے وہ ہمارے معاشرے کی حقیقت اور تقریباً ہر گھر کی کہانی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ ماروی سرمد جیسی جرات عام خواتین میں نہیں۔ اور نا ہی وہ اس طرح بول سکتی ہیں۔ خلیل قمر جیسے مردوں کے پاس جب دلیل ختم ہوجائے تو پھر یہ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔

Tags: خلیل الرحمانعورت مارچماروی سرمدمیرا جسم میری مرضی
Previous Post

عامر لیاقت کے آگے گھگی بندھنے پر خلیل الرحمان قمر کے دوہرے معیار پر تنقید

Next Post

خلیل الرحمان قمر پر پابندی، ماہرہ خان، اور سرمد کھوسٹ کا لطیفہ

ملک رمضان اسراء

ملک رمضان اسراء

مصنف برطانوی ادارے دی انڈیپنڈنٹ (اردو) کیساتھ بطور صحافی منسلک ہیں۔ اور مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں لکھتے رہتے ہیں۔

Related Posts

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی موڑ آ گیا۔ عمران خان کو لانے اور...

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ جائے ورنہ ملک ڈوب جائے گا

by رضا رومی
فروری 1, 2023
0

تحریک طالبان پاکستان کا پھر سے سر اٹھانا اور پاکستانی ریاست پر اس کے مسلسل حملے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے...

Load More
Next Post
خلیل الرحمان قمر پر پابندی، ماہرہ خان، اور سرمد کھوسٹ کا لطیفہ

خلیل الرحمان قمر پر پابندی، ماہرہ خان، اور سرمد کھوسٹ کا لطیفہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In