پچھلے تین ماہ سے صبح کی اذانوں کے ساتھ کتے بھونکنے کی بجائے روتے تھے: سابق جج کا عجیب و غریب دعویٰ

05:57 AM, 1 Apr, 2020

نیا دور
کرونا کی وبا جب سے پھیلی ہے۔ انسان کو اپنی جان کے لالے پڑے ہیں اور ایسے میں پوری دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ آیا کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ کوئی سازش ہے یا پھر اللہ کی طرف سے کوئی عذاب؟ اس حوالے سے روز نت نئے دعوے اور انکشاف سامنے آرہے ہیں۔

لیکن اب پاکستان میں ایک اور بڑا اور سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ اب نذیر احمد غازی جو کہ مذہبی سکالر ہیں، انہوں نے پراسرار بات لائیو شو کے دوران کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ اللہ کا عذاب ہے اور اس سے متعلق اللہ  پچھلے تین ماہ سے اشارے دے رہا تھا۔

انہوں نے 92 چینل  کے ٹاک شو میں انکشاف کیا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے مسلسل یہ دیکھ رہے تھے کہ فجر کی اذانوں کے بعد کتے بھونکتے نہیں ہیں بلکہ روتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات دیگر علما حق سے کی تو انہوں نے بھی انکی تصدیق کی اور اسے اللہ کی طرف سے کسی بڑی آزمائش کی وارننگ قرار دیا۔ 

https://twitter.com/saeedma08417161/status/1245127656946962434

یاد رہے کل ملک کے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت کرونا وائرس کے حوالے سے  یہ کہہ چکے ہیں کہ اللہ ناراض ہوگیا ہے۔ وہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مسجد نبویﷺ اور مکہ مکرمہ جا کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا مشورہ دے چکے ہیں
مزیدخبریں