اس حوالے سے آنے والی خبریں کوئی زیاہ خوش کن نہیں ہیں۔ بی بی سی کے مطابق سائنسدان اس حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں۔ کیوں کہ کرونا وائرس آج تک جتنے بھی وائرس علم میں آئے ہیں ان سے مختلف طور پر برتاؤ کر رہا ہے۔
جاپان میں ایک 70 سالہ شخص جو کہ کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو کر صحت یاب ہوگیا تھا۔ وہ جلد ہی اس کا دوبارہ شکار ہوا جس نے سائنسدانوں کا حیران کردیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دیگر وائرس پر اگر جسم قابو پا لے تو بہت کم ہوتا ہے کہ اتنی جدی وہ وائرس پھر سے انسان کو متاثر کر سکیں لیکن اس حوالے سے اس وائرس کا ری ایکشن ریٹ بہت زیادہ ہے اور قوی امکان ہے کہ یہ دوبارہ انسانوں کو متاثر کرے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام افراد جو اس وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں وہ اس سے احتیاط برتیں۔