ججز کے خط کا معاملہ: 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

وکلا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے نفاذ کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت اس معاملے کا نوٹس لے۔ سپریم کورٹ تمام دستیاب ججوں پر مشتمل بینچ تشکیل دے کر سماعت کرے۔ مفاد عامہ کی کارروائی کو عوام کے لیے براہ راست نشرکیا جائے۔ فوری اور  شفاف انکوائری میں ناکامی سے عدلیہ کی آزادی  پر عوام کے اعتماد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

11:09 AM, 1 Apr, 2024

نیا دور
مزیدخبریں