برڈ فلو کی وبا پھیلنے کا تذکرہ: جنوبی کوریا میں 3 لاکھ سے زائد مرغیاں اور بطخیں تلف

11:55 AM, 1 Dec, 2020

نیا دور
دنیا  جہاں ایک جانب کرونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑ رہی ہے  وہیں اس وقت بین الاقوامی میڈیا میں جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کا تذکرہ زور و شور سے جاری ہے۔ کئی ابلاغی ذرائع اسے دنیا کے لیئے بڑا خطرہ گردان رہے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں  بطخ کے فارم میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ایچ 5 این 8 نوعیت کا برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ برائے حیوانی صحت (او آئی ای) کے مطابق گرنری نامی قصبے میں جنوبی کوریا کی وزارت زراعت نے برڈ فلو سے متاثر 19 ہزار بطخیں تلف کرنے کی تصدیق کی ہے





















جنوبی کوریا کی وزارت لائیو سٹاک و زرعی پیداوار  کے مطابق برڈ فلو روکنے کے لیے 6 فارموں میں  3 لاکھ 92 ہزار مرغیاں اور بطخیں  تلف کردی گئی ہیں۔
مزیدخبریں