'پاکستان آرہی ہوں،جس نے جرح کرنی ہے کر لے' میشا شفیع نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

11:46 AM, 1 Dec, 2021

نیا دور
معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے دعوے پر میشا شفیع اور اُن کے وکیل نے سیشن عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے۔

میشا شفیع کی جانب سے سیشن عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پروفیشنل آرٹسٹ ہوں، کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے، جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی، ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلاء جرح مکمل کرسکتے ہیں، میں 20 دسمبر کے بعد واپس چلی جاؤں گی۔

میشا شفیع کا اپنے جواب میں مزید کہنا ہے کہ ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

میشا شفیع کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی، خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے، میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔
مزیدخبریں