شوبز سے جڑی کہانیاں مداحوں کے دلوں کو بہت چھوتی ہیں۔ اگر کسی ایکٹر کے بچپن کی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں تو مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہو جاتے ہیں کہ یہ سٹار کون ہے؟
یہ تصویر پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی ایکٹریس درفشاں سلیم کی ہے جنہوں نے حال ہی میں ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ پر والدین اور بھائی کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔
ڈرامہ بھڑاس اور پردیس میں اپنی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے راتوں رات شہرت پانے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالورز ہیں۔
درفشاں سلیم اس تصویر میں روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ جبکہ ایک دوسری تصویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ اس فوٹو میں ان کی والدہ اور بھائی بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں لتا منگیشکر کی گود میں بیٹھا یہ بچہ کون ہے؟
درفشاں سلیم نے کیپشن لکھا کہ آج گھر کی کمی بہت زیادہ محسوس کر رہی ہوں۔ اداکارہ کی کی فیملی کے ہمراہ ان خوبصورت فوٹوز کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔