حکومت کی الیکشن کمیشن کو دھمکی، پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کیسے ہوں گے؟ افسروں کے تبادلے، سندھ اور وفاق میں ٹھن گئی

07:52 PM, 1 Dec, 2021

نیا دور

میرے ساتھ انٹرویو میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے ان کے اس بیان پر خان صاحب غصہ گرگئے آپ پنجاب حکومت نے یوٹرن لیکر مزید ترمیم کردی کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بھی ای وی ایم پرہی ہوں گے، مزمل سہروردی



 



جرنلسٹ پروٹیکشن بل پاس کرلیں اور مدثر نارو غائب رہے تو کیا سمجھتے ہیں کہ آپ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کمیشن حامد میر پر ہونے والے حملے پر بنا تھا کیا گولیاں مارنے والے آج تک پکڑے گئے ہیں۔ یہ آپ پاکستان کا کوئی اچھا چہرہ دنیا کے سامنے پیش نہیں کررہے، مزمل سہروردی



 



ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ڈیل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، وفاقی حکومت کس آئین کے مطابق افسروں کو صوبوں میں بھیجتی ہے کہ وہاں جاکر یہ ایگزیکٹو اتھارٹی ایکسرسائز کریں وفاقی حکومت کی ہدایات پر، یہ تو آئین کی خلاف ورزی ہے، ضمیر گھمرو



 



چوہدری سرور صاحب کو سب سے پہلے پتہ چلتا ہے حکومت جانے کا ن لیگ میں بھی وہ سب سے پہلے اڑے تھے۔ انہیں پہلے خبر ہوتی ہے کہ کون آرہا ہے اور کون جارہا ہے۔ چوہدری سرور، علیم خان اور جہانگیرترین یہ سب اب اکٹھے ہیں، مزمل سہروردی

مزیدخبریں