طلبہ احتجاج: گرفتار طالب علم زبیر صدیقی رہا، عدم ثبوت کی بنیاد پر کیس خارج کر دیا گیا

08:15 AM, 1 Feb, 2021

نیا دور
لاہور میں فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے والے گرفتار 5 میں سے 4 طلبہ کو رہا کرنے کے بعد پانچویں طالب علم زبیر صدیقی کو رہا کر دیا گیا۔ 

گرفتار طالب علم محمد زبیر کو آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران جج محمد صابر نے عدم ثبوت کی بنیاد پر طالب علم کے خلاف تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر کیس خارج کر دیا۔

یاد رہے کہ محمد زبیر صدیقی کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر 4 طلبہ کو گزشتہ روز ہی رہا کر دیا گیا تھا۔

یو سی پی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایف آئی آر میں نامزد دیگر 36 طلبہ کو کچھ دیر عدالت پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان 36 طلبہ کو 3 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ محمد زبیر دوسرے کیس میں 3 روزہ فزیکل ریمانڈ پر تھانہ ٹاؤن شپ میں تھے۔ تاہم محمد زبیر کو رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر طلبہ کو کچھ دیر بعد عدالت پیش کیا جائے گا۔ محمد زبیر کی رہائی کے بعد دیگر طلبہ کی رہائی کے امکانات پڑھ گئے ہیں۔
مزیدخبریں