پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق زاہدہ بلوچ نامی ایئر ہوسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 پر تعینات تھی، پرواز کراچی سے 29جنوری کو ٹورنٹو روانہ ہوئی تھی جو 31 جنوری کو طیارے کے ساتھ وطن واپس نہ آئی۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز کی 31جنوری کو وطن واپسی پر زاہدہ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم ہوا، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیاگیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر کسی بھی میزبان کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 29جنوری کورمضان گل نامی فلا ئٹ اسٹیورڈ بھی ٹورنٹو پہنچنے پر لاپتہ ہوا تھا، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیا