چوہدری برادران کی وزیر اعظم سے ملاقات: وزیر اعظم نے کامل علی آغا کو سینیٹ امیدوار نامزد کردیا

04:23 PM, 1 Feb, 2021

نیا دور


وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی جبکہ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک اور شفقت محمود شریک تھے۔

ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا کو  حکومتی امیدوار بنانے کی منظوری دے دی۔


پنجاب میں سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی۔


وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔


وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے.

مزیدخبریں