مولاطا طاہر اشرفی آل سینٹس چرچ کے پادری ولیم سراج کے قتل پر اظہار یکجہتی کے لئے اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر پشاور پہنچے تھے۔ انہوں نے آنجہانی پادری کے لئے دعا بھی کی۔
بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی مذہب انتہا پسندی اور دہشتگردی کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ ہم پادری ولیم سراج کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
https://twitter.com/indyurdu/status/1488193401556197385?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488193401556197385%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD988DB8CDA88DB8CD988-D985D988D984D8A7D986D8A7-D8A7D8B4D8B1D981DB8C-DAA9DB8C-D8B9D984D985D8A7D8A6DB92-DAA9D8B1D8A7D985-DAA9DB92-DB81D985D8B1D8A7DB81-D9BED8B4D8A7D988D8B1-DAA9DB92-DA86D8B1DA86-D985DB8CDABA-D986D985D8A7D8B2-DAA9DB8C-D8A7D8AFD8A7D8A6DB8CDAAFDB8C.812260%2F
انہوں نے پادری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مسیحی بھائیوں کیساتھ ہیں۔ ایسے واقعات سے ملک اور قوم کا اتحاد نہیں توڑا جا سکتا۔
اس موقع پر پشاور کے بشپ نے مولانا طاہر اشرفی اور ان کے ہمراہ پادری کے قتل پر اظہار تعزیت کیلئے آئے افراد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی لوگ اچھے ہیں اور ہم سب مل کر رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک پادری کو قتل کردیا تھا جبکہ دوسرا پادری شدید زخمی ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ چمکنی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔
جائے حادثہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس حکام نے کہا تھا کہ مسیحی برادری پر حملہ افسوسناک ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو افراد ملوث ہیں۔