'القادر ٹرسٹ کیس میں الیکشن سے پہلے عمران کو سزا ہو سکتی ہے'

تحریک انصاف اگر حکمت عملی کے ساتھ چلتی تو عمران خان، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو اس سے کم سزا ہو سکتی تھی جتنی اب ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈرشپ کی پالیسیوں اور فیصلوں نے پارٹی کو ختم کروا دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف دو سے تین مزید مضبوط کیسز ہیں جن میں انہیں سزا ہو سکتی ہے۔

11:40 AM, 1 Feb, 2024

نیا دور
Read more!

تحریک انصاف اگر حکمت عملی کے ساتھ چلتی تو عمران خان، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو اس سے کم سزا ہو سکتی تھی جتنی اب ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈرشپ کی پالیسیوں اور فیصلوں نے پارٹی کو ختم کروا دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف دو سے تین مزید مضبوط کیسز ہیں جن میں انہیں سزا ہو سکتی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بھی الیکشن سے پہلے آ سکتا ہے۔ یہ کہنا ہے زاہد گشکوری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا لاہور میں نواز شریف اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے مابین، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور اور مولانا فضل الرحمان جبکہ ملتان میں مہر بانو قریشی کے حلقے میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے 25 سابق اراکین اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی پوزیشن خاصی مضبوط ہے۔

جہانگیر خان جدون کے مطابق سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس کا جب تک تفصیلی فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک ٹرائل سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فیصلے میں اگر کوئی سقم ہوتا ہے اس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے۔ تحریک انصاف اگر ان فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرتی ہے تو انہیں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ریلیف مل جائے گا۔

اعجاز احمد نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے سے متعلق باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج کی کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارت کو جواب دے دیا گیا ہے۔ یہ باتیں بھی ہو رہی ہیں کہ 8 فروری کو 9 مئی جیسا کوئی واقعہ ہو سکتا ہے، اس ایشو پر بھی کور کمانڈرز کانفرنس میں بات ہوئی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں