عاقب جاوید بھی پرچی مافیا سے ہار گئے

فہیم اشرف بہت بڑی پرچی ہے، ان کی مبینہ طور پر پھول نگر پنجاب کے سیاسی خاندان جو مسلم لیگ ن کے ہیں انکی پرچی پر ٹیم میں واپسی ہورہی ہے ، اسد شفیق ٹیم کے انتخاب پر ایک وڈیو پیغام کے ذریعے پریس کو بریف کیا خوشدل شاہ کی واپسی کس کی سفارش پر ہورہی ہے کیا وائٹ بال کپتان محمد رضوان کی پاور کام آگئی

01:55 PM, 1 Feb, 2025

حسنین جمیل

عاقب جاوید نے پھر حیران کر دیا ،چیمپیئنز ٹرافی کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان ۔فہیم اشرف، خوشدل شاہ کی واپسی ،عاقب جاوید سے یہ توقع نہ تھی۔ فہیم اشرف بہت بڑی پرچی ہے،ان کی مبینہ طور پر  پھول نگر پنجاب کے سیاسی خاندان جو مسلم لیگ ن کے ہیں انکی پرچی پر ٹیم میں واپسی ہورہی ہے ، اسد شفیق ٹیم کے انتخاب پر ایک وڈیو پیغام کے ذریعے  پریس کو بریف کیا خوشدل شاہ کی واپسی کس کی سفارش پر ہورہی ہے  کیا وائٹ بال کپتان محمد رضوان کی پاور کام آگئی ، صرف ایک ریگولر اوپنر فخر زمان اور ایک سپنر ابراد احمد کے انتخاب پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے، شان مسعود کو کس نے نہیں رکھا امام الحق کی راہ میں کون روکاٹ تھا ان دونوں میں سے کوئی ایک دوسرا ریگولر اوپنر ہو سکتا تھا مگر ، وایٹ بال کپتان محمد رضوان ہر قیمت  پر خوشدل شاہ کو ٹیم میں رکھنا چاہتے تھے ، بقول سلیکٹر اسد شفیق کے حالات کے مطابق سعود شکیل یا بابر اعظم میں سے کوئی  ایک فخر زمان کے ساتھ اوپن کر سکتاہے ۔

عاقب جاوید  غیر اعلانیہ چف سلیکٹر اور ہید کوچ نے پچھلے کچھ عرصے سے میرٹ کی بالا دستی قائم کی ہے ہمراہ اسد شفیق اظہر علی درست فیصلے کیے ہیں مگر چیمپیئنز ٹرافی جیسے اہم ترین ایونٹ کے وہ اچھے فیصلے نہیں کر سکے ، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی بتاتی ہے کہ پرچی مافیا کامیاب ہو گیا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کی سپن ٹریک پر عاقب جاوید اپنا ہی فارمولا بھول گئے اور صرف ریگولر سپنر ابرار احمد کوٹیم میں شامل کیا ۔

 فہیم اشرف کی جگہ سفیان مقیم اور خوشدل شاہ کی جگہ شان مسعود یا امام الحق  کو ہونا چاہئے تھا ، 4فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ٹھیک ہیں، بلے بازوں میں بابر اعظم ، سعودشکیل  ، طیب طاہر محمد،سلمان علی آغا، رضوان ،عثمان خان ،فخر زمان پر بہت بھاری ذمہ داری ہے ، اب پاکستان اور عرب امارت کے سلو سپن ٹریک پر ایک ریگولر سپنر ابرار احمد ہے انکے ساتھ پارٹ ٹائم سپنر سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ ہوں گے۔

 حرف آخر عاقب جاوید ،اسد شفیق ،اظہر علی نے اس بار مایوس کیا ان میں سے کوئی بھی براہ راست پریس کانفرنس کے ذریعے چیمپیئنز  ٹرافی کے لئے  15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کی جرأت نہ کر سکا ،شاید ان میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کے انتخاب کا دفاع کرنے کی ہمت نہ تھی ، عاقب جاوید بھی پرچی مافیا کے سامنے ہار گئے۔

مزیدخبریں