سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل کرنے والا مشکل میں، علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا

12:00 PM, 1 Jan, 2022

نیا دور
اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل کرنے والے شہری کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے والے کو 3 سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کسی کی بھی ویڈیو بنانا، تصویر لینا، اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا، ٹویٹ یا ری ٹویٹ کرنا سب جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کیس میں بھی اسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے زمرے میں آتا ہے۔

https://twitter.com/ImmiRizz/status/1477177626238332932?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477177626238332932%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F57510%2F

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ علیزے شاہ کی گاڑی کے اندر سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے علیزے شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 
مزیدخبریں