پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بابر اعوان نے کہا کہ نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا۔ میں نئے سال کی مبارکباد آپ کو 9 فروری کو دوں گا۔ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔ یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔ 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

12:52 PM, 1 Jan, 2024

نیا دور

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا۔ میں نئے سال کی مبارکباد آپ کو 9 فروری کو دوں گا۔ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔ یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔ 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ ہر حال میں ہر قیمت پر تحریک انصاف الیکشن لڑے گی۔ یہی ہماری حکمت عملی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اجازت دی ہے کہ گوہر خان کو عمران خان سے ملنے دیا جائے تاکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کرسکیں۔ بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے۔امید ہے ، سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مفرورِ پاکستان باہر ہی نہیں نکلتا۔ ایک طرف ہمارے امیدوار ہیں جو باہر نکلتے ہیں تو اٹھالیے جاتے ہیں۔ دوسری طرف جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا۔

مزیدخبریں