'ریکارڈ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والی PTI وکٹم کارڈ کھیل رہی ہے'

پی ٹی آئی کے مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تعداد 12 سے 14 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں محض 47 شکایات موصول ہوئیں اور تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کا اداروں کے سامنے بیانیہ مختلف ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف۔

10:15 PM, 1 Jan, 2024

نیا دور
Read more!

پی ٹی آئی اس کو ایشو بنا کر وکٹم کارڈ کھیل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والی سٹریٹجی پی ٹی آئی شروع سے بناتی رہی ہے اور اب اس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور پی ٹی آئی الیکشن کے بعد کی حکمت عملی کے لیے سٹیج تیار کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں جمشید دستی سے بھی زیادہ دردناک واقعات رپورٹ ہوں گے۔ یہ کہنا ہے فخر درانی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق بیانیہ کسی حد تک درست ہے مگر جس طرح سوشل میڈیا پر واویلا کیا جا رہا ہے یہ سچ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی امیدواران کی جانب سے ریکارڈ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی چھیننے اور تائید کنندگان کی گرفتاری سے متعلق ایک درجن سے زیادہ واقعات نہیں سامنے آئے۔ 24 سو کاغذات نامزدگی میں سے بھی محض 300 ارکان کے پیپر مسترد ہوئے ہیں۔

فوزیہ یزدانی کے مطابق پی ٹی آئی کے مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تعداد 12 سے 14 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں محض 47 شکایات موصول ہوئیں اور تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کا اداروں کے سامنے بیانیہ مختلف ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف۔ انتخابات سے متعلق بہت بڑے پیمانے پر پراپیگنڈا جاری ہے، جمشید دستی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس لینا چاہئیے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں