حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فاقہ کشی پر مجبور عوام اور بد دعاؤں کےلیے اٹھےہاتھوں کو دیکھو ،خلق خدا تم سے پناہ مانگ رہی ہے۔
مریم نواز کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عوام کی بجائے کرائے کے شخصیات پر کھڑی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی فکر چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دیں جن کو ان کی نا اہلی و نالائقی نے تباہ حال کر دیا اور فاقوں تک پہنچا دیا۔ حکومت شریف فیملی کی فکر چھوڑ دیں۔ متحد رہنا شریف فیملی کے خون میں شامل ہے ۔