پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے کے لئے گاڑی کہاں سے لی گئی؟ : شو روم پر چھاپہ، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

06:12 AM, 1 Jul, 2020

نیا دور

 سٹاک ایکسچینج حملے کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی فروخت کرنے والے شوروم  پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی ہے۔ 


جیو نیوز نے بتایا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیو ٹاؤن کے قریب ایک شو روم پر چھاپہ مارا، اس شوروم سے وہ گاڑی خریدی گئی تھی جو دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے لیے استعمال کی۔


مبینہ دہشت گرد نے گاڑی کچھ عرصہ قبل کارساز کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ایک شو روم سے خریدی تھی  جو استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔


گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد کا نمبر، ولدیت اور پتہ بھی درج ہے۔  شو روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چھاپے کے دوران شوروم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا جب کہ شوروم کے مالک اور عملے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت چھ افراد شہید ہوئے تھے جبکہ چاروں دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں