مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ نے پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا

09:13 AM, 1 Jul, 2020

نیا دور
تحریک انصاف کی حکومتی کشتی جس کے رہنما  وزیر اعظم عمران خان خود ہیں، اس وقت سیاسی بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔  معیشت اسکے بس سے باہر ہے تو سیاسی جوڑ توڑ میں بھی اسکو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ناراض رہنماؤں اور اتحادیوں کو کھانے پر اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم شاید بات پھر بھی نہیں بن پا رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت سے کبھی بھی الگ ہو سکتی۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔

عین ممکن ہے کہ ہم یہ کہہ کر الگ ہوجائیں کہ تحریک انصاف کی غلطیوں سے ہمیں نقصان ہو۔رہا ہے۔ حکومت اپنی غلطیوں کا نقصان خود اٹھائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے عشایئے میں نہیں گئے تو کونسا جرم کیا ہے یاد رہے کہ بی این پی مینگل گروپ حکومتی اتحادی نہیں رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایز بھی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیتے پائے گئے ہیں۔
مزیدخبریں