’پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے پیچھے اصل پلان‘: پی آئی اے کی ملکیت امریکی ہوٹل بیچنے کی تیاریاں

12:41 PM, 1 Jul, 2020

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے امریکی شہر نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کا ارادہ بنا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل گورنمنٹ آف پاکستان کے کابینہ ڈویژن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2020 بروز بدھ کو پاکستان ائیر لائن کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کے حوالے سے اجلاس ہونا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ کی زیر صدارت آج یعنی بدھ کو ہوگا، اجلاس میں پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر غور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شمع جونیجو نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی آئی اے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے پیچھے اصل پلان یہ تھا، نشئی روزویلٹ ہوٹل سمیت پی آئی اے کے سارے ہوٹل بیچ دے گا۔



دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کٹھ پتلی کو وزیراعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا۔ پی آئی اے، سٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کو بیچا جا رہا ہے۔ وزیر ہوا بازی نے بغیر ثبوت پائلٹس پر الزام لگایا۔ وزیر ہوا بازی کی اپنی ڈگری جعلی ہے۔ ان لوگوں کو پتہ نہیں پائلٹس کو ہر 6 ماہ بعد ٹیسٹ دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔ حکومت نے پی آئی اے کو تاریخی نقصان پہنچایا۔ پوری دنیا میں پاکستانی پائلٹس کو بہترین مانا جاتا ہے، جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں، ہمیں معاشی نقصان ہوگا۔
مزیدخبریں