تفصیلات کے مطابق خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کے مقدمہ کی تیز ترین سماعت کے بعد مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے کی۔
خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم نے اقبال جرم کر لیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ایک سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت کی طرف سے حکم میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید دو ماہ قید کاٹنی ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ عزیز آباد کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننا گیا تھا۔ خاتوں کے پرس چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی تھی بعد ازاں پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا تھا۔ تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا تھا۔