حمزہ شہباز اب بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ پٹرول 250 تک پہنچ گیا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

08:17 PM, 1 Jul, 2022

نیا دور

میں آج کسی کو سن رہا تھا کہ چیف جسٹس نے آج یہ بات کی ہے کہ اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم ایسا آرڈر پاس کریں گے کہ دونوں کا نقصان کر دیں گے۔ یہ ایک طرح سے دونوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ ہماری بات مانی جائے، ورنہ کسی ایک کا نقصان ہو جائے گا۔ یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ججز کو قانون کے دائرے سے نہیں نکلنا چاہیے، عرفان قادر



 



آج سارا دن جو عدالت میں ہوتا رہا مجھے ایسا لگا کہ شاید عدالت نہیں جرگے کی کاروائی چل رہی ہے۔ عدالتی کاروائی اور جرگے کی کاروائی میں فرق ہوناچاہیے۔ عدالت نے وہ کام کرنا ہوتا ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہو، انتہائی معذرت کیساتھ مجھے ایسے لگا کہ معزز جج صاحبان جرگہ چلارہے تھے، عمران یعقوب خان



 



روز نیا قانون پڑھایا جا رہا ہے۔ جب حمزہ شہباز وزیراعلٰی بن رہے تھے تو سب کچھ ہائیکورٹ کے حکم سے ہوا۔ اب اچانک فیصلہ آتا ہے کہ ووٹنگ غیر قانونی تھی، اگر وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کی پولنگ غیر قانونی ہے تو پھر ان 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیوں کیا؟، توصیف احمد خان

مزیدخبریں