'کرونا وائرس کے حوالے سے حالات ایسے ہی رہے تو حکومت سخت لاک ڈاؤن نافذ کر سکتی ہے'

05:51 AM, 1 Jun, 2020

نیا دور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہو گی۔


بی بی سی کے مطابق ملتان میں کیٹررز اور ہالز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت کے جاری کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانا چاہتی ہے بلکہ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا چاہتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کرونا  متاثرین کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 1543ہو چکی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ 2964 نئے مریضوں جبکہ 60 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔


پاکستان میں سب سے زیادہ 497 ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں۔ مریضوں کے لحاظ سے سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں تقریباً 28 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ پاکستان میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے۔

مزیدخبریں