'عمران خان فوجی سربراہان کو میر جعفر، میر صادق اور غدار سمجھتے ہیں'

پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ جو تصادم نہیں چاہتے تھے آہستہ آہستہ پیچھے چلے گئے اور عمران خان نے تصادم والا بیانیہ نہیں چھوڑا۔ عوام نے ان کو ووٹ بھی اسی بیانیے پر دیا۔ اس لڑائی میں پارلیمنٹ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی غیر متعلق ثابت ہو رہی ہیں۔

12:22 PM, 1 Jun, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

پی ٹی آئی نے شیخ مجیب والی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اسے یہ ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہیں کہنا چاہیے کہ ہاں ہم کہتے ہیں آج کا غدار آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہے یا پھر اس ویڈیو سے لاتعلقی ظاہر کریں۔ عمران خان کی یہی سوچ ہے اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو بھی وہ میر جعفر، میر صادق کہتے آئے ہیں۔ حاضر سروس آرمی چیف کا جنرل یحییٰ سے موازنہ کرنا اور انہیں غدار قرار دینا معمولی بات نہیں، یہ لڑائی اب بڑھے گی۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سجاد انور نے کہا پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ جو تصادم نہیں چاہتے تھے آہستہ آہستہ پیچھے چلے گئے اور عمران خان نے تصادم والا بیانیہ نہیں چھوڑا۔ عوام نے ان کو ووٹ بھی اسی بیانیے پر دیا۔ اس لڑائی میں پارلیمنٹ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی غیر متعلق ثابت ہو رہی ہیں۔ عمران خان کی ٹوئیٹ پر پی ٹی آئی اسی قسم کا ردعمل دے رہی ہے جیسا وہ 9 مئی سے متعلق دیتی رہی ہے۔ یہی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے۔

میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں