سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی خود ساختہ کور کمیٹی کے مطالبے کا نوٹس لے؛ اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال ہونے اور قانونی طور پر عہدے داروں کے انتخاب تک پی ٹی آئی کا نام اور تمام اثاثے بشمول پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی استعمال پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔

01:44 PM, 1 Jun, 2024

سید صبیح الحسنین

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق تمام مقدمات سے چیف جسٹس پاکستان کے الگ ہو جانے کے پی ٹی آئی کی خود ساختہ کور کمیٹی کے مطالبے کا نوٹس لیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی کی خود ساختہ کور کمیٹی کے عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق تمام مقدمات سے چیف جسٹس پاکستان کی علیحدگی کے مطالبے کا نوٹس لیں۔

اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی ٹی آئی پچھلے پانچ سالوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے۔ انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے اس وقت کور کمیٹی سمیت پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیاں اور عہدے دار خود ساختہ ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ ایک غیر قانونی کمیٹی کے غیر قانونی مطالبے کا نوٹس لیا جائے اور خود ساختہ عہدے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال ہونے اور قانونی طور پر عہدے داروں کے انتخاب تک پی ٹی آئی کا نام اور تمام اثاثے بشمول پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی استعمال پر فی الفور پابندی لگائی جائے جس سے متعلق ان کی تحریری درخواست 5 مارچ 2024 سے زیرالتوا ہے۔

مزیدخبریں