سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیں، یوسف رضا گیلانی کا عمران خان کو خط

09:53 AM, 1 Mar, 2021

نیا دور
سینٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جہاں تمام اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ دینے کے لئے خط لکھا اسی طرح انہوں نے ووٹ لینے کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھی خط بھیج دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان بطور رکن قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے انہیں ووٹ دیں کیونکہ آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔




سابق وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ خط اپوزیشن ، حکومتی اور حکومتی اتحاد میں شامل تمام اراکین اسمبلی کو ارسال کیا ہے۔

مزیدخبریں