لاہور ڈیفینس :پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پھندے سے جھول گئی

11:56 AM, 1 Mar, 2021

نیا دور
لاہور میں ایک ڈاکٹر کے گھر کام کرنے والی نوجوان گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر خود کشی کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 15 سالہ ماریہ، ڈیفنس کے رہائشی ڈاکٹر کامران کے گھر کام کرتی تھی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ماریہ نے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔
مزیدخبریں