سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے سپریم کورٹ پر ردعمل میں کہا کہ 'ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پر مبنی ریفرنسز اور سازشی آرڈینینسز سے بہت بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں، یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔
انہوں نے سوال کیا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟