این اے 75 ڈسکہ: الیکشن کمیشن کے حکم پر آر پی او، کمشنر گوجرانوالہ کو ہٹا دیا گیا
05:32 PM, 1 Mar, 2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر آر پی اور کمشنر گوجرانوالہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ۔ڈسکہ میں حال ہی میں منعقدہ ضمنی الیکشن پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے نا صرف الیکشن کالعدم قرار دیا بلکہ حلقے میں بے ضابطگیوں پر بڑا سخت ایکشن لیا۔ اس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،اور ڈی پی او سیالکوٹ کو اسٹیبلیشمنٹ ڈوثون کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ کمشنر گوجرانوالہ اور آرپی او گوجرانولہ کو گوجرانولہ ڈویژن سے باہر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو فرائض سے غفلت برتنے پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔ جبکہ این اے 75۔ ڈسکہ میں 18 مارچ 2021 کو دوبارہ انتخاب کا حکم دیا ہے