سینیٹ الیکشن: سپریم کورٹ کا ہائبرڈ فیصلہ
07:31 PM, 1 Mar, 2021
سپریم کورٹ کے فیصلے کو عجیب طرح سے توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے صاف کہہ دیا ہے کہ آرٹیکل 226 پر حکومتی تشریح درست نہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ صدارتی ریفرنس بھی اڑ گیا جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط تھا۔ یہ درست ہے کہ سپریم کورٹ نے ریفرنس سے آگے جاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نصیحت کی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائے۔ اس کو لیکن غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے گویا نصیحت نہ ہو، الیکشن کمیشن کو پابند کیا گیا ہو۔ یہ تشریح نہ صرف غلط ہے بلکہ خطرناک بھی ہے.