کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان کو فوری رائٹ آف کردینا مناسب نہیں: کامران خان

01:16 PM, 1 Mar, 2022

نیا دور
سینئر اینکر کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو فوری طور پر رائٹ آف کر دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ کھیل ابھی باقی ہے، ختم نہیں ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے لکھا کہ گذشتہ روز اچانک وزیراعظم عمران خان کی گرتی مقبولیت کو سہارا مل گیا ہے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1498625035942121477?s=20&t=PIEL9eVWGRND9U9SRfszgQ

کامران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی منظرنامے پر عمران خان کی بھرپور واپسی ہوئی ہے۔ بجلی بلوں، پیٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں کمی وغیرہ وغیرہ، عوام کیلئے بہترین خبریں ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کیلئے آخری موقع ہے کہ عوام سے تبدیلی کا وعدہ پورا کریں۔ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران خان کو فوری رائٹ آف کردینا مناسب نہیں ہے۔

ایک دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے باقاعدہ منظوری لی گئی تھی۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1498497994232152065?s=20&t=PIEL9eVWGRND9U9SRfszgQ

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے مطابق اس پیکج سے آئی ایم اید پروگرام متاثر نہیں ہوگا۔ ترین صاحب نے حکومتی وسائل اور ذرائع کا بھی احاطہ کیا، جن سے مہنگائی گھٹاؤ پیکج کی سرمایہ کاری ہوگی۔ حکومت کو کوئی بڑی کٹوتی نہیں کرنی پڑے گی۔

کامران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے ماہرین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

 
مزیدخبریں