ہم نے حکومت کو حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا، پتہ نہیں خبریں کون چلا رہا ہے، ق لیگ

ہم نے حکومت کو حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا، پتہ نہیں خبریں کون چلا رہا ہے، ق لیگ
مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات میں عدم اعتماد ڈسکس ہی نہیں ہوئی۔ میڈیا میں چلنے والی سراسر غلط ہیں۔

غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیساتھ ہماری قیادت کی ایسی کوئی بات ہوئی ہی نہیں، پتہ نہیں میڈیا میں یہ خبریں کون چلا رہا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا۔ ہمارے علم میں نہیں کہ یہ خبریں کیسے چل رہی ہیں اور انھیں کون چلوا رہا ہے۔ میں تو اس میٹنگ میں شامل نہیں تھا، میں اسلام آباد میں موجود ہوں لیکن مجھے پارٹی قیادت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1498709687688372225?s=20&t=esWXnPx7fapisKRmM6OfNw

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آج لاہور میں چودھری برادران کیساتھ ملاقات کیلئے تشریف لے گئے تھے، ان کیساتھ پی ٹی آئی کا پورا لشکر بھی تھا۔ عمران خان نے چودھری شجاعت کی عیادت کی اور دورہ روس اور چین کے بارے میں انھیں آگاہ کرتے رہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یقیناً اپوزیشن کیساتھ ہماری ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت ہوئی لیکن تحریک عدم اعتماد کا موضوع ڈسکس ہی نہیں ہوا۔ اگر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تو حمایت کا ذکر کہاں سے آ جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سادہ سی بات یہ ہے کہ ہم نے اس معاملے کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے۔ وہ جو فیصلہ کریں گے وہ پوری مسلم لیگ ق کو قبول ہوگا۔ تاہم ابھی تک ان کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔