عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات، شہباز شریف کی عشائیے کی دعوت تاحال لا جواب ،کامران خان ایک بار پھر سائیڈ بدل گئے؟

07:14 PM, 1 Mar, 2022

نیا دور

وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ہونے والے ملاقات میں کچھ طے نہیں ہوا۔ اگر ان کی ملاقات میں کوئی سیاسی معاملہ طے ہوا تھا تو انھیں کوئی جوائنٹ سٹیٹمنٹ جاری کرنا چاہیے تھی۔ دونوں اطراف اپنی اپنی کہانیاں سنا رہے ہیں، مزمل سہروردی



 



فواد چودھری نے ایک چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان کا جانے کا کوئی پروگرام نہیں تھا، وہ بس ہم نے ٹیلی وژن پر دیکھا کہ خبر چل رہی تھی کہ چودھری شجاعت کی طبعیت کافی خراب ہے تو خان صاحب نے کہا کہ چلو ان کی عیادت کرنے چلتے ہیں، مرتضی سولنگی



 



ملکی سیاست میں ایک ہفتہ قبل جو گرما گرمی آئی تھی، اب اس کو بریک لگ چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی گاڑی مجھے اب آگے بڑھتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس کھیل کے ایمپائر کون ہیں اور اسے کیسے کھیلا جا رہا ہے، رضا رومی



 



عمران خان کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان شکست کو تسلیم کرنے والی بات ہے۔ بجٹ سے بعد بھی اسی قسم کا اعلان کیا تھا جو بمشکل چند ہی ہفتے چل پایا تھا۔ بجٹ تک کا وعدہ کر لیا ہے کہ اس وقت تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،خرم حسین



 



جب بھی جمہوری حکومتیں الیکشن کے نزدیک جاتی ہیں تو اس وقت تو وہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف دینا شروع کر دیتی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے حال ہی میں جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ اسی لئے ہیں، اقدس افضل

مزیدخبریں