این اے 249 دوبارہ گنتی، کیا مفتاح جیت سکتے ہیں؟ عمران خان کی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی یورپی یونین کی پاکستان پر پابندیاں؟

07:34 PM, 1 May, 2021

نیا دور

میری مسلم لیگ کے دوستوں کیساتھ بات ہوئی انکا کہنا تھا کے دھاندلی نہیں ہوئی ٹھپے نہیں لگے، رپوٹروں نے مجھے بتایا ن لیگ کی پولنگ ڈے کی سکیم ٹھیک نہیں تھی وہ دور دراز علاقوں سے ووٹروں کو نہ نکال سکے۔ مریم نواز کا کراچی نہ جانے بھی الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوا، ناصر بیگ چغتائی



 



عمران خان کو پورے 5 سال دو سب کچھ سامنے آجائے کیونکہ ہمارا تو جوس نکل چکا ہے جو ہے وہ بھی نچوڑ لیں، عمران خان ہمیں کہتے ہیں گھبرانہ نہیں وہ خود گھبرا رہے ہیں، یہ غریب عوام سے بلیک میل ہورہے ہیں، مڈل کلاس کے خوف سے بلیک میل ہورہے ہیں جنہیں انہوں نے آکر غریب بنا دیاہے، ناصر بیگ چغتائی



 



یورپین پارلیمنٹ نے جو قرار داد پیش کی گئی ہے وہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کو دوبارہ دیکھنے جارہے ہیں آپکی ساری ایکسپورٹ مغرب کیساتھ جڑی ہے۔ پہلے ایسا نہیں ہوا تھا کے انہوں نے اتنی سختی کے ساتھ ایسے پاکستان پر سوال اٹھایا ہو، عائشہ صدیقہ



 



اسد عمر کے زریعے عمران خان نے اپنی حریف جماعتوں کو پیغام نہیں بھیجا بلکے اسلام آباد کے قریب ایک شہر کو دھمکی دی ہے۔



عمران خان اقتدار کی کریز پر جتنی دیر کھڑے ہونگے اتنا اسکور کم ہوگا، انہوں نے اگر اسمبلیاں توڑنے کی کوشش کی تو اس کی مہلت نہیں ملے گی تحریک عدم اعتماد آجائے گی، مرتضی سونگی

مزیدخبریں