مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے کا معاملہ، عمران خان کیخلاف ایف آئی آر درج

06:29 AM, 1 May, 2022

نیا دور
مسجد نبوی میں نعرہ بازی اور وفاقی وزرا کیساتھ بدتمیزی کے واقعے کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن رہائشی نے عمران خان سمیت ان کے رفقاء کے خلاف درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر میی سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی، فواد احمد چودھری،شیخ رشید احمد اور شہباز گل کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، اعجاز الحق، رانا عبدالستار اور بیرسٹر محمد الیاس کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اور نبی کریم ﷺ کے روضہ مبارک پر پیش آنے والے واقعے پر ہر مسلمان شدید غصہ میں ہے۔ مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو پامال کیا گیا۔ واقعہ دیکھ کر کر دلی افسوس ہوا قرآنی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے دانستہ مسجد نبوی کی توہین کی۔ وہ مقام جہاں اذان ہو رہی تھی، نماز اور نوافل کے لیے مسلمان جمع تھے، توہین آمیز نعرے بازی کی گئی۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ حرمین میں موجود روضہ رسول کی کی زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین جن پاکستانی عمائدین بھی شامل تھے ان کو ہراساں کیا گیا۔ فخریہ انداز اپنا کر عالم اسلام میں بسنے والے افراد کے جذبات مجروح کرکے آزاد دہشت گردی کی گئی۔ تعزیرات پاکستان کے تحت جرم اور ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
مزیدخبریں