چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے جمع ہوئیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوسکی۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کی رپورٹس میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ بلوچستان اور دیگر زونل کمیٹیاں رابطہ میں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔ قومی سلامتی کے ادارے جو کام کر رہے ہیں، اللہ پاک وہ قبول فرمائیں۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ ملک میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بج کر 28 منٹ پر ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں 30 اپریل کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ اس لئے وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔ رویت ہلال سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اتوار یکم مئی کو 30 رمضان ہے جبکہ عیدالفطر پیر 2 مئی کو منائی جائے گی۔
لاہور کی اہم مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات
لاہور کی اہم مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات درج ذیل ہیں۔
عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں نماز عید 8:30 ہوگی۔ جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش میں مفتی رمضان سیالوی کی امامت میں نماز عید 7.30 بجے ہوگی۔
جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمالؒ اچھرہ لاہور میں مولانا محمد اختر کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے جبکہ جامع مسجد دربار حضرت میاں میرؒ لاہور میں مفتی اقبال کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد دربار حضرت مادھو لال حسینؒ لاہور میں مولانا ضیاء اللہ نورانی کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے جبکہ مسجد وزیر خان لاہور میں مولانا احمد رضا سیالوی کی امامت میں نماز عید 7.15 بجے ہوگی۔
مسلم مسجد لوہاری لاہور میں قاری طاہر شہزاد کی امامت میں نماز عید 7.15 بجے، جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمالؒ لاہور میں مولانا محمد اکرم کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد پیر مکیؒ لاہور میں قاری مہر علی کی امامت میں نماز عید 7.30 بجے، جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ میں مولانا سید افتخار شاہ کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے جبکہ جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن میں قاری بدر زمان کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے ہوگی۔
جامع مسجد سید چراغ علی شاہ والٹن ٹریننگ سکول میں قاری حافظ اللہ رکھا کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے، جامع مسجد دربار حضرت شاہ ابوالمعالی میں مولانا ناصر عثمان کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے اور جامع مسجد نورانی صدر کینٹ میں مولانا محمد حسین آزاد کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے ادا کی جائے گی۔
مسجد بابا فریدؒ ٹبہ لاہور میں قاری عبدالرؤف کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے، مسجد نور اردو بازار میں قاری احمد فریدی کی امامت میں نماز عید 6.30 بجے، مکی مسجد انار کلی میں قاری اسامہ زبیر کی امامت میں نماز عید 5.30 بجے، تکیہ پتر نگاں میں قاری ذوالفقار کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے اور لال مسجد مومن پورہ میں قاری سلیم رضا نوری کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے ہوگی۔
جامع مسجد ملک ایا ز رنگ محل میں قاری غلام عباس کی امامت میں نماز عید 8.00 بجے، جامع مسجد شاہ محمد غوثؒ لاہور میں قاری نصیر احمد کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے، مسجد غوثیہ موہنی روڈ لاہور میں مولانا آصف اکبر کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے، جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی لاہور میں مفتی محمد اسحاق ساقی کی امامت میں صبح 7.30 بجے پڑھائی جائے گی۔
اس کے علاوہ جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں قاری فتح محمد راشدی کی امامت میں نماز عید 7.00 بجے جبکہ جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ میں مولانا کاشف جمیل کی امامت میں نماز عید 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔