'وہ ڈائریکٹر میرے ساتھ سونا چاہتا تھا'

01:53 PM, 1 Oct, 2019

نیا دور
 بالی ووڈ کی راہیں ہر کسی کیلئے اتنی آسان نہیں ہوتیں۔ اکثر کئی اداکارائیں فلموں کے جدوجہد والے سفر کے دوران اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال جیسے واقعات کا انکشاف کرتی رہی ہیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ سروین چاولہ نے بتایا تھا کہ کیسے فلم دینے کیلئے ساؤتھ انڈسٹری میں ان سے سیکسوئل فیور مانگے گئے تھے۔


اب سویڈن سے بالی ووڈ میں کیریئر بنانے آئیں اداکارہ ایلی ایورام نے بھی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ کیسے ایک ڈائریکٹر  نے ان سے اس انداز میں ہاتھ ملایا جس کا مطلب تھا کہ وہ ان کے ساتھ سونا چاہتا ہے'۔



ویب پورٹل پنک ولا کو دئیے ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں ایلی نے انکشاف کیا کہ کیسے وہ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے  انڈسٹری میں  پریشانی ہوئیں؟ جبکہوہ  جنسی استحصال کے اشاروں کو بھی سمجھ نہیں پائیں۔

ایلی نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں ان کے قد، ان کے دانتوں اور ان کے لمبے بالوں کیلئے طنز کیا گیا جبکہ ان سے کہا گیا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلی نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں سے خاص پیار تھا لیکن انہیں صلاح دی گئی کہ اپنے بال کٹوا لیں ورنہ وہ آنٹی جیسی لگتی ہیں۔






ایلی نے اس انٹرویو میں بتایا، 'ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد میں ان سے ہاتھ ملاکر باہر جانے لگی تو انہوں نے ہاتھ ملانے کے ساتھ ہی اپنی انگلی سے میری ہتھیلی کو کھرچا' تاہم میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔ ' بعدازاں  میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا یہاں  ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا "کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔ ایلی نے آگے کہا، یہ سن کر میں حیران رہ گئی اور ہر اس انسان کو یاد کرنے لگی جس نےمجھ سے ہاتھ ملایا تھا'۔




 
مزیدخبریں